Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میںکیوں روتی رہیں سابق امریکی صدر کی اہلیہ

Trump Oath

واشنگٹن،08مارچ(ہ س)۔
امریکہ کے سابق صدر بارک حسین اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں 30 منٹ سے زائد تک روتی رہی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشیل اوباما نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وہائٹ ہاو¿س میں بارک اوباما کے دور پر روشنی ڈالی اور آخری مرتبہ وہاں سے جانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
مشیل اوباما نے کہا کہ وہ دن کئی حوالوں سے جذباتی تھا، ہم وہ گھر چھوڑ رہے تھے جہاں پر 8 سال سے رہ رہے تھے، ہمارے بچے اسی گھر کو پہچانتے تھے۔سابق خاتون اول نے کہا کہ ہم نے زیادہ وقت وہائٹ ہاوس میں گزارا، اس دن ہم وہاں موجود لوگوں اور کام کرنے والوں کو الوداع کہہ رہے تھے جنہوں نے اس دوران ہماری مدد کی۔انہوں نے کہا کہ وہائٹ ہاوس سے نکلنے کے بعد جب جہاز میں سوار ہوئی اور اس کے دروازے بند ہوئے تو میں نے رونا شروع کردیا اور میں 30 منٹ تک روتی رہی۔یاد رہے کہ بارک اوباما 2009ءسے 2017 تک امریکہ کے صدر رہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 2017ءسے 2021ءتک امریکہ کے صدر رہے۔

Related posts

حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہ ہونے پرمرکزی حکومت کو پھٹکار

Hamari Duniya

کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو؟

Hamari Duniya

حملے کے وقت کیا ہوا تھا، عمران خان نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya