28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی وقف بورڈ اور محرم کے مسئلے پرلیفٹیننٹ گورنر کی وفد سے ملاقات

Delhi Waqf Board

نئی دہلی،26جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
آج 26 جولائی کو دہلی وقف بورڈ کے سرگرم ممبر چوہدری شریف احمد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جس میں دائیں سے علی عباس نقوی (این ڈی ٹی وی) رئیس عباس ،چوہدری شریف احمد ممبر دہلی وقف بورڈ اور سید نیرنے ایل جی کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں دہلی وقف بورڈ کی بابت غیر قانونی میٹنگو ں اور ان سے لیے گئے غلط فیصلوں کا اظہار کیا گیا ہے،2018 سے لے کر اب تک دہلی وقف بورڈ میں صرف تین لوگوں نے تمام فیصلے لیے ہیں، خواہ کمیٹیاں بنائی گئی ہوں، یا غیر ضروری بھرتیاں کی گئی ہوں،جبکہ عدم اعتماد تحریک کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیر بحث ہے۔ائمہ کی تنخواہوں، غریبوں،یتیموں، بیواو¿ں وغیرہ کے وظیفوں کی تاخیر پر سوال اٹھایا ہے ؟
29جولائی کو 10 محرم کی بابت پولیس انتظا میہ کی خدمات کو مزید بہتر کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور نقص امن کے باعث سخت ہدایت جاری کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ میمورنڈم کے علاوہ ایل جی نے وفد کی گفتگو کو دھیان سے سنتے ہوئے کہا کہ جو شکایتیں آپ لے کر ائے ہیں ان تمام پر میری پہلے سے نظر ہے البتہ جو ممکن ہوگا وہ سب کچھ کیا جائے گا۔
واضح ہو کہ چوہدری شریف احمد ممبر دہلی وقف بورڈ اور نعیم فاطمہ کاظمی ممبر دہلی وقف بورڈ نے احقاق حق اور ابطال باطل کو حکومت اور عوام میں رکھنے والے سب سے پہلے سرگرم ممبران ہیں جنہوں نے دہلی وقف بورڈ میں کی جانے والے خرد برد کو ارباب اقتدار کے سامنے چیلنج کیا ہوا ہے۔وفد میں شامل سبھی مذکورہ حضرات نے ایل جی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی قیادت میں انڈین یونین مسلم لیگ کی ممبر سازی مہم

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے وقف منسوخی بل واپس لینے کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya

سینئر کانگریسی رہنما انیس درانی کا انتقال، دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک

Hamari Duniya