33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

حج بیت اللہ2023 کی تیاریاں شروع، چیئرپرسن کوثر جہاں سرگرم

Kausar Jahan
نئی دہلی 28 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
حج بیت اللہ2023کے لیے حجاج کرام کی روانگی کی مقررہ تاریخ21مئی2023کے قریب آنے کے ساتھ ہی حج سے منسلک مختلف سرگرمیوں کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج کے لیے روانہ ہونے والے دہلی  اور مختلف چھ ریاستوں کے عازمین حج کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عارضی قیام، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق انتظامات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جس میں اتفاق سے آج ہی مہاراسٹرا اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اور بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجمال صدیقی بھی حج کمیٹی میں موجود تھے۔
چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے ان سے بھی ان کے تجربات سے استفادہ کے لیے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور بتایا کہ حج امور و معاملات کے بہتر سے بہتر انتظامات کے لیے جلد ہی متعلقہ محکموں مثلا ریونیو، ایم سی ڈی،ڈوسب، دہلی جل بورڈ، دہلی پولیس، دہلی ٹرافک، فائر سروز کی میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حاجیوں کو ملک گیر پیمانے پر فراہم کی جانے والی مجموعی سہولیات پر اجتماعی تبادلہ خیال کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی تمام ریاستی حج کمیٹیوں کے چیئرمین اور افسران کی ایک مشاورتی اجتماع بھی منعقد کرنے کا ادارہ رکھتی ہے۔ جس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ملک کے دار الحکومت میں واقع ہونے اور ملک کے سب سے بڑے ایمبارکیشن پوائنٹ کی انتظام کار ریاستی حج کمیٹی ہونے کی وجہ سے ایک مرکزی کردار ادا کرے گی۔

Related posts

شاہین باغ جسولہ وہارمیں کانگریسی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کاکیا شاندار استقبال

Hamari Duniya

 مشاورت کا ہلدانی معاملے پر سخت تشویش کا اظہار، بلاجوازتشدد کی مذمت اور اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

Hamari Duniya

سیلم پور اسمبلی حلقہ کے چوہان بانگر وارڈ میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ

Hamari Duniya