March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

افسوسناک:سعودی عرب میں المناک حادثہ، 20عمرہ زائرین جاں بحق

Bus accident-Saudi Arab

ریاض،28مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کے شمالی علاقے عسیر میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسافر بس مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور بڑی تعداد میں اس مہینے میں لوگ عمرہ کے لئے آتے ہیں۔ کچھ مہینے کے بعد یہاں حج کیلئے بھی بڑی تعداد میں دنیا بھر سے مسلمان پہنچنے والے ہیں۔
مقامی میڈیا الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق ہمیں ملی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریباً29ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے الگ الگ ممالک کے شہری تھے، لیکن انہیں کوئی تفصیلی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ چینل نے بتایا کہ بس میں کار ٹربل ہوگئی تھی، جس کی تفصیلی جانکاری نہیں دی گئی، لیکن ایک دوسری میڈیا رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ بریک میں مسئلہ پیدا ہوجانے کی وجہ سے ہوا، اس کے بعد بس پل سے ٹکراکر پلٹ گئی، اور اس میں آگ لگ گئی۔الاخباریہ کے ذریعہ نشرکئے گئے تصاویر میں ایک رپورٹر کو ایسے ملبے کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جو بس کے جلتے ہوئے کھول جیسا دکھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ کہ اکتوبر2019میں بھی مدینہ کے پاس ایک بس کے کسی بڑی گاڑی سے ٹکرا جانے کی وجہ سے 35لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔اور دیگر چار زخمی ہوگئے تھے۔

Related posts

ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اعظم بیگ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے لندن روانہ

Hamari Duniya

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ویژن 2026 کے تحت 150 بچوں میں اسکالر شپ تقسیم

Hamari Duniya

بچوں کی اچھی نشو نما سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے :ایس امین الحسن

Hamari Duniya