28.7 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راہل گاندھی کے گھر پہنچی دہلی پولیس، یہ ہے پورا معاملہ

Rahul Gandhi

نئی دہلی ، 19 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔ 

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ساگر پریت ہڈا اتوار کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی دہلی میں رہائش گاہ پہنچے۔ دہلی پولیس کی مانیں تو انہوں نے راہل گاندھی کو نوٹس دے کر ان سے معلومات مانگی ہے۔ دراصل،’جنسی ہراسانی‘ متاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پولس کی طرف سے دیے گئے نوٹس کے سلسلے میں ، اسپیشل سی پی ممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کی رہائش گاہ پہنچے۔ 

اسپیشل سی پی (لا اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا نے کہاہم راہل گاندھی سے بات کرنے آئے ہیں۔ 30 جنوری کو راہل گاندھی نے سری نگر میں ایک بیان دیا کہ وہ اپنے دورے کے دوران کئی خواتین سے ملے اور انہوں نے انہیں بتایا کہ ان کی عصمت دری ہوئی ہے۔ ہم ان سے تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔ 

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے 30 جنوری کو سری نگر میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے یاترا کے دوران کئی خواتین کو روتے ہوئے دیکھا جنہوں نے انہیں بتایا کہ ان کی عصمت دری ہوئی ہے۔ راہل کے اس بیان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ ہمیں ان تمام خواتین کے بارے میں معلومات دیں، تاکہ ہم کارروائی کر سکیں۔پولیس نے یہ سوالات راہل گاندھی سے پوچھے۔ 

یہ خواتین آپ سے کب اور کہاں ملیں اور یہ بات بتائی ؟، کیا وہ خواتین کو پہلے سے جانتے تھے؟، کیا آپ ان خواتین کے بارے میں جانتے ہیں ؟ اور کیا خواتین نے کسی خاص واقعے کے بارے میں معلومات بھی دیں۔ 

دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وہ نوٹس لے کر بدھ کو راہل گاندھی سے ملنے گئے تھے ، لیکن تین گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بھی راہل گاندھی ان سے نہیں ملے۔ اس کے بعد جمعرات کو سینئر حکام دوبارہ ان سے ملنے گئے ، ان سے بات کرنے کے لیے وقت مانگا ، لیکن راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے راہل گاندھی کو نوٹس جاری کیا۔ پولیس نے راہل گاندھی سے نوٹس کا جلد از جلد جواب دینے کو کہا تھا۔ تاکہ پولیس اس معاملے میں اپنی تحقیقات کو آگے بڑھا سکے۔ 

Related posts

کیمپا کولا کی نئی مہم کا آغاز، کوکا کولا اور پیپسی کوملے گی سخت ٹکر

Hamari Duniya

دہلی میں منعقد ہونے والی دو روزہ پیس کانفرنس میں انٹرنیشنل سکھ کنفیڈریشن پنجاب کوشرکت کی دعوت 

Hamari Duniya

معروف سیاسی لیڈر طارق صدیقی اے سی ایف سی (پونے) ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya