29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی پولیس نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف جنگ شروع کی

Delhi Police

نئی دہلی،23فروری۔ شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے نارتھ ایسٹ پولیس ڈپارٹمنٹ اوریکل پبلک اسکول کے اشتراک سے دہلی پولیس ہفتہ کے موقع پر منشیات کے خلاف ’ننھے منے آرٹ مقابلہ‘ کا انعقاد کیا جس میں شمال مشرقی ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سندیپ لامبابطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دہلی پولیس اور عام لوگ مل کر منشیات کے خلاف جنگ شروع کر رہے ہیں اور یہ چھوٹے بچے اپنی صلاحیتوں اور فن کے ذریعے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں اور انہیں منشیات کے استعمال جیسی تباہ کن لت سے دور رہنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ تھانہ جعفرآباد کے ایس ایچ او سریندر سنگھ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دور میں اتنے اچھے فن کا مظاہرہ نہیں کر پاتے تھے لیکن آج کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کیے ہیں اور نشے کی لعنت سے دور رہنے کے لیے اپنے ذہن سے مختلف شکلوں میں پیغامات دے کر لوگوں کو آگاہ کرنے کا کام کیا ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔
تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ ہماری تنظیم نے کافی عرصے سے منشیات کے خلاف اپنی جنگ شروع کی ہے اور اسی سلسلے میں آج اوریکل پبلک اسکول کے فہیم احمد کا تعاون اہم ہے کیوں کہ ان کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہیں تھا اور ہم دہلی پولیس کی طرح مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور دہلی پولیس کی کوششوں میں بھی اسی طرح حصہ لیں گے۔

فہیم احمد نے تمام شرکائ، چھوٹے بچوں، تنظیم اور اسکول کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اسی طرح معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے اوریکل پبلک اسکول 1993سے معاشرے میں تعلیم اور بیداری کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم اس میں شمع این جی او کے ساتھ ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔شاہد چنگیزی، شریف قریشی، سرفراز وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں ٹاپ فائیو بچوں میں لبیبہ رحمانی نے پہلی، سدرةالغوثےہ نے دوسری، وارثہ نے تیسری، علیزہ نے چوتھی اور عاطفہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اہم شرکا میںافسر خان، فیروز سیفی، عرفان راہی، محمد عمران، شمس الدین، محمد انیس خان، انیس قصار، منیر احمد، زبیر سیفی، عفیف احمد، منوج، یوسف احمد، سرفراز احمد، مظاہر احمد، عبدالرزاق، عبدالرحمن، عبدالمجید وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں محمد شاہد، نوشاد خان، ثمرین صدیقی، آصف خان، امتیاز، سرفراز، نارائن، محمد انیس، یوسف مرزا، عبید، حماد، فاض خان، محمد اعمش بیگ، ابوذر، حذیفہ رحمن وغیرہ نے بھرپور تعاون کیا۔

Related posts

موب لنچنگ کے واقعات پر مرکزی حکومت کا اقدام قابل ستائش: محمد شاکر انصاری

Hamari Duniya

بسنت پنچمی کے ساتھ ہی موسم بدلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ تین دن کے بعد 5 فروری کو دہلی میں ترقی کی نئی بہار آنے والی ہے : مودی

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم اور این سی آئی ایس ایم کے بیچ تحقیق میں تعاون کے لیے معاہدہ

Hamari Duniya