نئی دہلی ،02اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) ، وزارت آیوش، حکومت ہند نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم )، نئی دہلی کے ساتھ یونانی میں تحقیق، تعلیم اور تربیت کو فروغ دینے کے لیے آج نئی دہلی میں واقع سی سی آر یو ایم صدر دفتر میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا۔مفاہمت نامے پر این سی آئی ایس ایم کے چیئر مین وید جینت یشونت دیوپجاری اور سی س سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر این ظہیر احمد نے دستخط کیے۔
سی سی آر یو ایم اور این سی آئی ایس ایم نے طب یونانی اور متعلقہ علوم کے طلبا و اسکالر کے درمیان اپنے مختلف فیلوشپ/اسکالرشپ/سرٹیفیکیٹ پروگراموں کو فروغ دینے اورمشترکہ میٹنگ/ورکشاپ/سیمینار/کانفرنس/ٹریننگ کے ذریعہ تحقیق طلب موضوعات کے انتخاب کے لیے باہمی تعاون پر منظوری ظاہر کی۔اس مفاہمت نامے کے تحت سی سی آر یو ایم بی یو ایم ایس/پی جی/ اور پی ایچ ڈی کے طلبا کو اپنی تحقیقی سہولیات فراہم کرے گا اور تحقیقی مراکز کے قیام، بین-ا?یوش تحقیق کے فروغ اور دانشورانہ املاک کے حقوق کی حصولیابی میں کالج اور تعلیمی اداروں کی رہنمائی کرے گا۔
سی سی آر یو ایم کی کاوشوں کی پذیرائی کرتے ہوئے این سی آئی ایس ایم کے چیئر مین وید جینت یشونت دیوپجاری نے مفاہمت نامے کے مقاصد کو شرمندہ¿تعبیر کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یو جی طلبا کی خاطرسی سی آر یو ایم کی نئی پہل اسٹوڈینٹشپ پروگرام برائے یونانی تحقیق(ایس پی یو آر) کو بھی سراہا گیا جو کہ اس مفاہمت نامے کا حصہ ہے۔مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کے دوران این سی ا?ئی ایس ایم سے بورڈ آف یونانی، سدھ، سووا، رگپا کے صدر ڈاکٹر کے جگن ناتھن، بورڈ آف آیوروید کے صدر ڈاکٹر بی ایس پرساد، میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے صدر ڈاکٹررگھورام بھٹّا، بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن کے صدر ڈاکٹر راکیش شرما، میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے سیکریٹری و رکن ڈاکٹر بی ایل مہرا، اور سی سی آر یو ایم سے ڈاکٹرغزالہ جاوید، ڈاکٹر پون کمار یادو اورڈاکٹرامان اللہ موجود تھے۔