31.4 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی کی ترقیاتی بجٹ میں کیا ہے آپ کیلئے خاص

Delhi CM

نئی دہلی، 22 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی کے وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کی ترقی کے لیے 78,800 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ بدھ کو دہلی اسمبلی میں بجٹ تقریر پڑھتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ وہ سال 2023-24 کے لیے 78,800 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کرتے ہیں۔
دہلی کو صاف کریں گے۔گہلوت نے کہا کہ ریاست کو صاف ستھرا بنانے کے لیے نو اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔ اس کے لیے یہاں ہر محاذ پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت دہلی کی تمام پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کو ٹھیک کر دے گی۔ دہلی میں 26 نئے فلائی اوور، پل وغیرہ بنائے جائیں گے اور ساتھ ہی تین ڈبل ڈیکر فلائی اوور بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے 57 موجودہ بس ڈپو کو برقی بنایا جائے گا اور 02 ملٹی لیول بس ڈپو کے ساتھ ساتھ 09 بس ڈپو بھی بنائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یمنا کی صفائی کا ایکشن پلان تیار کیا جائے گا اور مشن موڈ میں کام کیا جائے گا اور دہلی میں کچرے کے تینوں پہاڑوں کو ہٹانے کا کام کیا جائے گا۔
مرکزی حکومت دہلی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہی ہے۔گہلوت نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو مالی امداد نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو مرکزی حکومت سے صرف 325 کروڑ روپے مل رہے ہیں۔ جبکہ دہلی کو 66 ہزار کروڑ روپے ملنے چاہئیں۔ گزشتہ سال سے مرکزی حکومت نے دہلی کو ملنے والے 325 کروڑ روپے کا حصہ بھی ختم کر دیا ہے۔گہلوت نے کہا کہ ریاست کے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت 16575 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بجٹ کا 21 فیصد تعلیم پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت 12 نئے اپلائیڈ لرننگ اسکول کھولے گی۔ ان سکولوں کے بچوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے۔ دہلی کے اساتذہ کو نئی ٹیبلیٹس دی جائیں گی۔ آنے والے سالوں میں 37 ڈاکٹر امبیڈکر ایکسی لینس اسکول کھولے جائیں گے۔ یہ اسکول دہلی بورڈ آف اسکولس سے منسلک ہوں گے۔ ان سکولوں کے طلبائ کو فرانسیسی، جرمن، جاپانی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو سیوریج سے جوڑنے کے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ کے کام کو بھی تیز کیا جائے گا۔ تاکہ آلودہ پانی جمنا میں نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ بسیں محلہ کلینک کی طرز پر چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں چھوٹی ہوں گی اور چھوٹی سڑکوں اور بائی لین پر چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں لوگوں کو میٹرو اسٹیشنوں سے جوڑیں گی۔
دہلی میں الیکٹرک بسیں بڑھیں گی۔
گہلوت نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ سال 2025 تک دہلی میں 80 فیصد الیکٹرک بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آنے والے وقت میں ریاست میں 8280 بسیں برقی ہوں گی جس کے نتیجے میں ہر سال 04 لاکھ 60 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی۔

Related posts

مسلم لڑکیوں کے ارتداد کا ذمےدار کون؟

Hamari Duniya

آئی ایس ٹی سی کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس میں داخلہ جاری

Hamari Duniya

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا  مرکزی جمعیت اہل حدیث پر اجارہ داری قائم، پھر بلا مقابلہ امیر منتخب

Hamari Duniya