30.5 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

تمام طرح کی تبدیلیوں کے باوجود جیت کیلئے ترس رہی ہے دہلی کیپٹلس

Rajasthan Royals

گوہاٹی، 8 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں میچ میں راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلز کو 57 رنوں سے شکست دی۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یشسوی جیسوال (60) اور جوس بٹلر (79) کی عمدہ نصف سنچری اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 199 رن بنائے۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 142 رن ہی بنا سکی۔200 رنوں کے بڑے ہدف کے تعاقب میں دہلی کی شروعات خراب رہی اور پاور پلے میں دہلی کی ٹیم صرف 36 رن ہی اسکور کرسکی۔ پرتھوی شا (00)، منیش پانڈے (00) اور ریلے روسو (14) کی شکل میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں کھودی۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے پہلے ہی اوور میں شا اور پانڈے کو آوٹ کرکے دہلی کو دوہرا دھچکا پہنچایا، جبکہ اشون نے چھٹے اوور میں روسو کو آوٹ کیا۔
تین وکٹوں کے ابتدائی گرنے کے بعد للت یادو اور ڈیوڈ وارنر نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 64 رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچا دیا۔ اس اسکور پر بولٹ نے للت کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ للت نے 24 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے۔ للت کے آو¿ٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل (02) اور روومین پاول (02) تیزی سے پویلین لوٹ گئے۔ اکشر کو یوزویندر چہل اور پاول کواشون نے پویلین بھیجا۔ دہلی نے 118 کے مجموعی اسکور پر 6 وکٹ گنوا دیے۔ 19ویں اوور میں 138 کے مجموعی اسکور پر چاہل نے ابھیشیک پورل کو آو¿ٹ کر کے راجستھان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ چہل نے اسی اوور میں وارنر کو بھی پویلین بھیجا۔ وارنر نے 55 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے۔ سندیپ شرما نے اینریک نورٹجے (00) کو 140 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر کے دہلی کو نواں جھٹکا دیا۔ مکیش کمار 1 اور کلدیپ یادو 3 رن بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ دہلی کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 142 رن ہی بنا سکی۔
راجستھان کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چہل نے 3-3، روی چندرن اشون نے 2 اور سندیپ شرما نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے، ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے، یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر نے تیز شروعات کی۔ یشسوی نے خلیل احمد کے پہلے ہی اوور میں 5 چوکے لگا کر اپنے ارادے دکھائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 8.2 اوور میں 98 رن جوڑے۔ اس اسکور پر مکیش کمار نے یشسوی کو آو¿ٹ کرکے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ یشسوی نے 31 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رن بنائے۔ تاہم اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سنجو سیمسن بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی کلدیپ یادو کا شکار بن گئے۔سنجو کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ریان پراگ بھی ناکام رہے اور صرف 7 رن بنا کر روومین پاول کا شکار بن گئے۔19ویں اوور میں مکیش کمار نے 175 کے مجموعی اسکور پر بٹلر کو آوٹ کر کے دہلی کو چوتھی کامیابی دلائی۔ بٹلر نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رن بنائے۔اس کے بعد سمرون ہیٹمائر اور دھرو جریل نے مزید کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور ٹیم کے اسکور کو 20 اوور میں 199 رنوں تک پہنچا دیا۔ ہیٹمائر 21 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 39 اور جورل نے 3 گیندوں میں 1 چھکے کی مدد سے 8 رن بنائے۔دہلی کی جانب سے مکیش کمار نے 2، روومن پاول اور کلدیپ یادیو نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

کرسٹیانو رونالڈو چھوڑ رہے ہیں سعودی فٹبال کلب النصر؟ یہ ہے بڑی وجہ

Hamari Duniya

T20 Women World Cup: خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 :ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھولا

Hamari Duniya

ٹی۔ 20 عالمی کپ سپر12 کے پہلے مقابلے میں کیویوں نے کنگارؤوں کو بلی بنادیا

Hamari Duniya