27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایشیا کپ سے قبل ایک مہینے تک بیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا:وراٹ کوہلی

دبئی: مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میںانکشاف کیا کہ گزشتہ10برسوں میںایسا پہلی بار ہوا کہ انہوں نے ایک مہینے تک بیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذہنی طور پرتھکاوٹ کا شکار تھے اس لیے ا±نہیں بریک کی ضرورت تھی۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی ایشیا کپ 2022 میں بروز اتوار 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف بریک کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں یہ وہ وقت تھا جب میں خود کو اس بات پر آمادہ کر رہا تھا کہ مجھے کھیلنا ہے لیکن میری باڈی یہ کہہ رہی تھی کہ مجھے آرام کرنا چاہیے تب مجھے یہ احساس ہوا کہ میں اپنے ساتھ غلط بیانی کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دماغ مجھے بتا رہا تھا کہ مجھے بریک لے کر کچھ وقت کھیل سے دور گزارنا چاہیے۔وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ میں ذہنی طور پر بہت مضبوط لگتا ہوں اور مضبوط ہوں بھی، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اور اس حد کو قائم رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ یہ ایک غیر صحت مندانہ عمل ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی کے اس وقت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور آج مجھے یہ بتانے میں بھی کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی کہ میں ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار تھا کیونکہ یہ ایک عام سی بات ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ یہ حقیقت دوسروں کےسامنے نہیں آنے دینا چاہتے کہ ہم دماغی طور پر تھکے ہوئے ہیں۔وراٹ کوہلی نے کہا کہ یقین کریں اپنی صحت کے بارے میں غلط بیانی کرنا اپنی کمزوری تسلیم کرنے سے زیادہ بری چیز ہے۔
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی آوٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے دورہ¿ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ شامل نہیں تھے۔تاہم، اب وہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related posts

اسلامیہ کالج گورکھپور میں مسابقہ کا انعقاد، دارالعلوم فیض محمدی نے ماری بازی

Hamari Duniya

میاں بھائی نے سری لنکا پر ڈھایا قہر، ہندوستان نے جیتا ایشیا کا خطاب

Hamari Duniya

اڈیشہ میں بڑا ٹرین حادثہ، مال گاڑی سے ٹکرائی کورومنڈل ایکسپریس، 50 سے زیادہ مسافروں کی موت

Hamari Duniya