33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات 2025: کانگریس کا دہلی کے عوام کیلئے ’بمپر الیکشن دھماکہ آفر‘۔

Congress

دہلی میں کانگریس کی حکومت بننے پر 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر، فری راشن کٹ اور تین سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے اعلان

ریاستی صدر دفتر راجیوبھون میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کانگریس کے دو گارنٹیوں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 16 جنوری (محمدخان)۔ دہلی اسمبلی انتخابات2025کو جیتنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں جی جان سے لگی ہوئی ہیں۔ اور عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے طرح طرح کے آفر دے رہی ہیں۔اسی سلسلے میںریاستی صدر دفتر راجیوبھون میں کانگریس نے آج اپنی چوتھی اور پانچویں گارنٹی جاری کرکے دہلی کے عوام کے لئے بمپر دھماکہ آفردینے کااعلان کیا ہے۔ کانگریس نے دہلی میں اسمبلی انتخابات میں حکومت بننے کی صورت میں 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر، ایک مفت راشن کٹ اور ہر خاندان کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو ، دہلی میں کانگریس پارٹی کے انچارج قاضی نظام الدین ، معاون انچارج دانش ابرار نے مشترکہ طور پر جمعرات کو یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کئی انتخابی وعدوں کا اعلان کیا۔ تلنگانہ کی مثال دیتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں وہاں کی حکومت نے 13 ماہ میں پورا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ریونت ریڈی یہاں دہلی کے رائے دہندوں تک اپنے خیالات پہنچانے آئے ہیں۔ دہلی میں کانگریس کی ایک ماہ طویل نیا یاترا پر گفتگو کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ اس سفر کے دوران انہوں نے دہلی کے کونے کونے سے لوگوں سے بات چیت کی۔ عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو پورا کرنے کے لیے کانگریس نے اب تک پیاری دیدی اور جیون رکھشا یوجنا جیسی گارنٹیوں کا اعلان کیا ہے اور پوروانچلیوں کے لیے مہاکمبھ کی طرز پر چھٹھ تہوار کا انعقاد کا عودہ کیا ہے۔ دیویندر نے کہا کہ آج ہم سلنڈر، مفت راشن کٹ اور 300 یونٹ مفت بجلی کی ضمانت کا اعلان کر رہے ہیں۔ کانگریس کی ان ضمانتوں کو حکومت کی تشکیل کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لاگو کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں

Congress Press Conference
کانگریس کے ریاستی صدر یادو نے کہا کہ اس کی چوتھی ضمانت کے طور پر، کانگریس ہر خاندان کو ہر ماہ 500 روپے میں ایک سلنڈر اور اس کے ساتھ ہر خاندان کو مفت راشن کٹ دے گی۔ اس کٹ میں 5 کلو چاول، 2 کلو چینی، تین لیٹر تیل، 6 کلو دالیں اور 250 گرام چائے کی پتی مفت دی جائے گی۔ مہنگائی کے اس دور میں خواتین کو اپنا کچن چلانا بہت آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں بڑی ضمانت کے طور پر ہر خاندان کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی۔ یہ رقم براہ راست صارفین کے بینک اکاو¿نٹ میں منتقل کی جائے گی۔ اے اے پی حکومت کی طرح ڈسکامس کو مالا مال کرنے کے بجائے، ہم صارفین کو براہ راست ریلیف فراہم کریں گے۔
قبل ازیں پریس کانفرنس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جو انتخابی وعدے کئے تھے وہ اس نے پہلے 13 مہینوں میں ہی پورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں کے قرض کی معافی کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے کانگریس نے پہلے سال میں کسانوں کے 21 ہزار کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیے ہیں۔ ایک سال میں 51 ہزار لوگوں کو نوکریاں دیں۔ خواتین کو مفت بس سروس فراہم کی گئی ہے۔ 50 لاکھ خاندانوں کو 500 روپے میں کچن فراہم کیا گیا۔ ہر خاندان کو 200 یونٹ مفت بجلی دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس جو بھی وعدے کرتی ہے، انتخابات کے بعد جب حکومت بنتی ہے تو وہ انہیں پورا بھی کرتی ہے۔ تلنگانہ ریاستی حکومت اس کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے دہلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یہاں کانگریس کو کامیاب بنائیں اور اگر حکومت بنتی ہے تو یہاں کے عوام سے کئے گئے انتخابی وعدے بھی پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے شیلا دکشت کے وزیر اعلیٰ کے دور میں دہلی کی ہمہ جہت ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ دہلی میں بجلی کی نجکاری، دہلی کی سڑکوں، فلائی اوور اور میٹرو ریل کی بہتری اور پانی کی فراہمی میں بہتری جیسے اصلاحاتی عمل کو نافذ کرنے کے لیے شیلا حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں تیزی سے ترقی کرنی ہے تو کانگریس پارٹی کو جیتاناچاہئے۔ اس موقع پر اے آئی سی سی دہلی انچارج قاضی نظام الدین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Related posts

دنیا بھر میں کویشیلڈ کی خریدوفروخت پر فوری طور پر پابندی عائد،ہنگامے کے بعد کمپنی نے اٹھایا سخت قدم

Hamari Duniya

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا

جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ:

Hamari Duniya

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya