October 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مظلوم مسلمانوں کے حق میں پھر بول پڑی کانگریس، مودی حکومت سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا

Trumps loud thinking future Gaza unacceptable Jair

نئی دہلی ، 05 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس نے بدھ کو کہا کہ غزہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات خطرناک اور ناقابل قبول ہیں۔ بھارتی حکومت کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے آج شام یہاں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ، ’ غزہ کے مستقبل کے بارے میں صدر ٹرمپ کے خیالات عجیب، خطرناک اور ہر لحاظ سے ناقابل قبول ہیں۔‘


جے رام رمیش نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں پائیدار امن کی واحد بنیاد دریاستی حل ہے۔ یہ فلسطینی عوام کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی مکمل طور پر جائز خواہشات پر پورا اترتا ہے جبکہ اسرائیل کی سلامتی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو امریکی صدر کے اس نقطہ نظر پر اپنا ردعمل بالکل واضح کرنا چاہئے۔ دوسرے ممالک کی حکومتیں پہلے ہی ایسا کر چکی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وہائٹ ہاوس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور انہیں کہیں اور منتقل ہو جانا چاہیے۔ غزہ کے لیے مستقبل کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ میں ایسی اقتصادی ترقی کریں گے جس سے لامحدود تعداد میں ملازمتیں اور مکانات دستیاب ہوں گے۔

Related posts

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں لئے گئے کئی اہم فیصلے

دہشت گردی، بد امنی، مذہبی منافرت ، غیر سماجی سرگرمیوں اور اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت:

Hamari Duniya

سابق قدآور کھلاڑی نے عالمی کپ کے انعقاد پرہی سوال اٹھا دیا

Hamari Duniya

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے زیر اہتمام 14واں آل انڈیا8 روزہ ریفریشر کورس برائے ائمہ ودعاة ومعلمین بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya