March 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم زکریا دیوبند میں روحانی تقریب کا انعقاد

Deoband

قاضی طارق

جلال آباد، 05 فروری: جلال آباد متصل قصبہ دیوبند کی مشہور و معروف دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں
دو طلباء نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کی جن میں پہلے طالب علم حافظ محمد اقدس ابن محمد راشد موضع خانپور گوجر قصبہ گنگوہ ضلع سہارنپور دوسرا طالب علم عبدالقادر ابن محمد نوشاد قصبہ بہٹ ضلع سہارنپور ہیں ۔ ان دو طلباء نے ایک ہی نشست میں قرآن کریم مکمل سنانے کے بعد منعقد روحانی تقریب کو خطاب کرتےہوئے دارالعلوم زکریا کے نائب مہتمم مفتی شفیع اللہ خان نے کہا کہ قرآن کریم بنی نوع اِنسان کے لیۓ دستورِ حیات ہے کامیابی کی ضمانت ہے کتاب ہدایت اور ذریعہ نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی حفاظت کا وعدہ خود خالق کائنات نے لے رکھا ہے اس حفاظت کے متعدد طریقے ہیں نو عمر بچے اسکو اپنے سینے میں بآسانی محفوظ کر لیتے ہیں دوسرا طریقہ اس مقدس کتاب کی حفاظت کا نمازِ تراویح ہے جس میں حفاظ کرام قرآن کریم سنایا کرتے ہیں اور سنتے بھی ہیں اسطرح یہ کتاب نبوی عہد سے لیکر آج تک سینۂ بسینہ محفوظ چلی آئ ہے مہتمم موصوف نے اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ قرآن کریم کو حفظ یاد کرنے کیلیے عمر کی سرے سے کوئی قید نہیں ہے۔

اس مقدس کتاب کو نو عمر بچے اور جوان بوڑھے سبھی حفظ کر لیتے ہیں اس موقع پر دارالعلوم زکریا کی شعبہ حفظ کی درسگاہ میں مکمل قرآن سننے والے اساتذہ کرام مدرسہ ہٰذا کے شعبہ تجوید کے استاد مولانا قاری محمد عمار صاحب اور شعبہ حفظ کے متعلقہ استاد قاری حسان صاحب نے روحانی تقریب میں مکمل قرآن کریم سماعت فرمایا۔ اس روحانی تقریب میں تمام اساتذہ کرام نے شرکت فرما کر حافظ ہونے والے بچوں کو دعاؤں سے نوازا ۔ اس روحانی تقریب کا اختتام جامعہ ھذا کے شیخ الحدیث مفتی منتظر الحسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی مستجاب دعاء پر ہوا ۔

Related posts

عوام کی مانگ پرایم پی اعظم گڑھ دنیش لال یادو عرف نرہوا نے وزیر ریل سے کی بات، نئی ٹرین چلوانے کا وعدہ

Hamari Duniya

ملکاپور، سابق طلباء کا سنہری یادوں کے ساتھ شاندار گیٹ ٹو گیدر اجلاس

Hamari Duniya

Ghar Ghar Tiranga ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کی ’گھر گھر ترنگا، ہر گھر ترنگا، گھر گھر کتاب، ہر گھر کتاب‘ مہم

Hamari Duniya