11.8 C
New York
اپریل 28, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

خوشیوں کے لباس مہم کے تحت 100 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے اور سویاں تقسیم

خوشیوں کے لباس

نئی دہلی، 12 مارچ: عید الفطر کی آمد کے موقع پر ضرورت مند خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے مقصد سے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر، نئی دہلی نےخوشیوں کے لباس کے عنوان سے ایک فلاحی پروگرام اسکالر اسکول جامعہ نگر ابوالفضل انکلیو میں منعقد کیا۔ اس موقع پر تقریباً 100 مستحق خاندانوں میں نئے کپڑے اور عید کی سویاں تقسیم کی گئیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں باوقار انداز میں شریک ہو سکیں ۔

اس مہم کا مقصد معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کے درمیان عید کی خوشیاں بانٹنا اور انہیں احساس دلانا تھا کہ وہ بھی اس اجتماعی خوشی کا حصہ ہیں۔ پروگرام کے دوران مستحق خاندانوں میں تحائف کی تقسیم کے ساتھ ایک خوشگوار اور ہمدردی سے بھرپور ماحول دیکھنے کو ملا ۔

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے رمضان سے قبل اس فلاحی کام کا اعلان کیا تھا ، اور ہندوستان بھر میں پانچ ہزار غریب خاندانوں میں نئے کپڑے تقسیم کا ہدف طے کیا تھا ، اسی کے تحت یہ تقسیم کا پروگرام دہلی سے شروع کیا گیا ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں ،اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ، بہار جھارکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے جو عید تک جاری رہے گا ۔

اس موقع پر ایس بی ایف کے جنرل سیکریٹری محمد شفیع مدنی،ایس بی ایف کے خازن عتیق الرحمٰن، ظہور احمد اور ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے اس اقدام کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں باہمی ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں ۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے اس موقع پر تمام معاونین، ڈونرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد اور تعاون سے یہ فلاحی مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکی۔

Related posts

آئی سی سی کاپاکستان کو بھارت کے ساتھ میچوں کے بائیکاٹ پر سخت انتباہ ،ہوسکتے ہیں طویل مدتی اثرات

Hamari Duniya News

صحافت سماج کا بیدار ضمیر، تنظیمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت: سدھیر چودھری

Hamari Duniya News

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya News