27.3 C
New York
اگست 5, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

جے این یو کے سینٹر فار پرشین اینڈ سینٹرل ایشین اسٹڈیز میں پروقار دعوت افطار ، مختلف جامعات کے اساتذہ و طلبہ کی شرکت

جے این یو
نئی دہلی، 13 مارچ: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سینٹر فار پرشین اینڈ سینٹرل ایشین اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار دعوتِ افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دہلی یونیورسٹی کی معزز علمی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر اور سینٹر کے سینئر استاد پروفیسر مظہر آصف بطورِ خاص شریک ہوئے۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی، ان سے تبادلۂ خیال کیا اور سب کے ساتھ افطار میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع کو باہمی روابط کے استحکام اور تعلیمی و سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں سینٹر کے فعال استاد ڈاکٹر شہباز عامل اور ان کی ٹیم نے نمایاں کردار ادا کیا۔ بالخصوص سینٹر کے چیئرپرسن پروفیسر اخلاق احمد آہن نے اس تقریب کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کلیدی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انتظامی امور میں ڈاکٹر صدام، ڈاکٹرانتخاب، دانش اقبال اور جنید نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
شرکاء نے اس خوبصورت اور منظم پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے علمی و سماجی پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر شہباز عامل نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

Related posts

میرا مقصد مضبوط، شفاف اور بااختیار بار کونسل کا قیام ہے:شاہد علی ایڈوکیٹ

Hamari Duniya News

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نالے کی از سر نو تعمیر کا افتتاح

Hamari Duniya News

سعودی عرب پر حملہ: خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی

Hamari Duniya News