29.1 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ، دوپہر 12بجے لیں گی حلف

Rekha Gupta

نئی دہلی، 19 فروری۔ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال آج ختم ہو گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج شام پارٹی کے دہلی ریاستی ہیڈکوارٹر میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے شالیمار باغ کی ایم ایل اے ریکھا گپتا کے نام کا اعلان کیا۔ ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ وہ کچھ ہی دیر میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کریں گی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گی۔ وہ 20 فروری کو12بجے دہلی کے رام لیلا میدان میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔

Rekha Gupta
آج شام دہلی ریاستی بی جے پی دفتر میں منعقدہ لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نئی دہلی کے ایم ایل اے پرویش ورما اور روہنی کے ایم ایل اے وجیندر گپتا نے ریکھا گپتا کے نام کی تجویز پیش کی، جس کی سب نے صوتی ووٹوں سے حمایت کی۔ اس سے پہلے جب شام 7 بجے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ شروع ہوئی تو شالیمار باغ سے ایم ایل اے منتخب ہونے والی ریکھا گپتا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا تھا۔ کیونکہ ملک کی جن ریاستوں میں اس وقت بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں کوئی خاتون وزیر اعلیٰ نہیں ہے۔ بدھ کو جب ریکھا گپتا قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے لیے آئیں تو وہ میڈیا کے سامنے جیت کا نشان (وِکٹری سائن)دکھا کر سب کی مبارکباد قبول کر رہی تھیں۔


ریکھا گپتا کا تعلق ویشیہ برادری سے ہے، جن کی دہلی میں خاصی تعداد ہے۔ ویشیہ برادری کو بی جے پی کا بنیادی ووٹر سمجھا جاتا ہے۔ ریکھا گپتا دہلی بی جے پی کی جنرل سکریٹری اور بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر بھی ہیں۔ 50 سالہ ریکھا گپتا جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ریکھا گپتا کی تعلیم کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ریکھا گپتا کی پیدائش 1974 میں نند گڑھ گاوں، جولانہ سب ڈویڑن،جیند ضلع، ہریانہ میں ہوئی۔


وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ دہلی آگئی تھیں۔ طالب علمی کے دوران ہی اے بی وی پی کے ذریعے سیاست میں قدم رکھا۔ وہ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی سکریٹری رہ چکی ہیں۔ ریکھا گپتا کے والد اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں منیجر تھے۔ اس ملازمت کے دوران ان کے والد خاندان کے ساتھ دہلی شفٹ ہو گئے۔ ریکھا گپتا نے شالیمار باغ اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار وندنا کماری کو شکست دے کر دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ریکھا گپتا کو کل 68200 ووٹ ملے جبکہ عام آدمی پارٹی کی وندنا کماری 38605 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ یہاں کانگریس کے پروین کمار جین 4892 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

Related posts

برج منڈل یاترا کے نام پر ایک بار پھر فساد پھیلانا چاہتے ہیں شدت پسند، فرید آباد پولس کا انتباہ

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

Hamari Duniya

Hamas New Chief: اسرائیل اور امریکہ کو سب سے زیادہ مطلوب شخص کو حماس نے اپنا قائد منتخب کرلیا

Hamari Duniya