October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بین الاقوامی تنظیم ’بنات‘ نے فوزیہ داستان گو کو تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا

Banaat
نئی دہلی،12 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم( بنات) کے زیر اہتمام غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین دہلی کے آڈیٹوریم میں شانداریک روزہ جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر شریف حسین قاسمی نے کی۔ بنا ت کی صدر ڈاکٹر نگار عظیم نے بنات کا تعارف پیش کیا۔نثری سیشن پروفیسر انور پاشا کی صدارت میں منعقد  ہوا۔ جبکہ مشاعرے کی صدارت بنات کی نائب صدر محترمہ عذرا نقوی نے کی ۔ نظامت کے فرائض تسنیم کوثر بنات کی جنرل سیکریٹری نے انجام دئے۔ 
Fauzia Dastango
فوزیہ داستان گو کو انکی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیا
اس موقع پر بنات کی ممبرز نے اپنی نثری و شعری تخلیقات پیش کیں۔ اس پروگرام میں مہمانان کرام فاروق بخشی اور خورشید حیات  نے بنات کی اولین پیشکش یادوں کے جھروکے کو اردو ادب میں گرانقدر اضافہ قرار دیا ۔ پروفیسر شریف حسین قاسمی نے اپنے صدارتی خطبے میں بنات کی  تشکیل کو ایک تاریخی قدم قرار دیا ۔ 
عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بنات نے  فن داستان گوئ کی بازیافت کے لئے کوشاں  فوزیہ داستان گو کو انکی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا۔  بھوپال، بہار، کشمیر ، مراد آباد، سنبھل، اعظم گڑھ ، علی گڑھ سے بنات کی ممبرز نے صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک بہت کامیابی سے جلسے کی کارروائی کو مکمل کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان ہوئے کئی اہم معاہدے، طلبہ کیلئے خوشخبری

Hamari Duniya

پروقار سالانہ تقریب کے دوران تبدیل کیا گیا غلاف کعبہ’کسوہ‘۔

Hamari Duniya

عالمی کتاب میلے میں قومی اردو کونسل اور این بی ٹی کے اشتراک سے مذاکرہ کا انعقاد

Hamari Duniya