29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل کیا اور خود اُسکا محافظ ہے:مفتی محمد صالح قاسمی 

Huffaz Dastar Bandi

اعظم گڑھ ، 11 فروری(عبد الرحیم شیخ ۔ ایچ ڈی نیوز)۔
بروز جمعہ بعد نماز مغرب مدرسہ اسلامیہ چھوٹا پروا جامع مسجد بیری ڈی میں تکمیل حفظ قرآن مجید کے موقع پر دو حفاظ کرام مرزا فہیم احمد ولد مرزا محمد اسلم بیگ ،محمد طہ ولد عتیق احمد ساکن بیری ڈی کی دستار بندی ہوئی ۔
اِس موقع پر مفتی محمد صالح قاسمی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل کیا ہے اور وہ خود اُسکا محافظ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جسنے قرآن مجید کو پڑھا اور اسکو یاد کیا یعنی حفظ کر لیا تو کل قیامت کے دن اُسکی شفارش پر اللہ تعالیٰ اہل خانہ کے اُن دس لوگوں کو جنت میں داخل کریگا جنکے لئے جہنم کا فیصلہ ہو گیا تھا ۔آج ہم رسوا ہیں کیوں کہ ہمنے قرآنِ کریم کو بالا تاک کر دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ ۔۔۔وه معزز تھے زمانے میں مسلمان ہو کر ۔۔۔ہم خار ہوئے تارک قرآن کو کر ۔۔۔
پروگرام کا آغاز حافظ محمد شہاب کی نعت رسول سے ہوا ۔
اِس موقع پر حافظ محمد مشرف مولانا محمدصابرالقاسمی،حافظ ابو حذیفہ ،حافظ محمد عارش ،حافظ محمد عظیم ،مرزا قطب الدین ،ماسٹر ندیم احمد ،مرزا محمد اشرف ،مرزا شاداب ،ماسٹر عبد الرحیم کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ موجود تھے ۔
مفتی محمد صالح قاسمی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔

Related posts

مشرقی دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

بنگلہ دیش جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر پہنچا بھارت، سیمی فائنل میں پہنچنا طے

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

یوپی-اتراکھنڈ سے لے کر مغربی بنگال، بہار اور تمل ناڈو تک بمپر ووٹنگ:

Hamari Duniya