30.1 C
Delhi
July 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

شرمناک، کنگاروؤں کے سامنے ٹیم انڈیا کا سرینڈر،صرف چند اوور وں میں ہی میچ ختم

Australia

نئی دہلی،19مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے سامنے ٹیم انڈیا نے پوری طرح سے سرینڈر کردیا۔ کپتان روہت شرما کیاس میچ میں واپسی ہوئی تھی اور فینس کو امید تھی کہ آج ہی ٹیم انڈیا سیریز کو اپنے نام کرلے گی۔ لیکن دوسرے ونڈے میں جو ہوا وہ طویل وقت تک بھارتی مداح کو یاد رہے گا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو234گیند رہتے ہوئے10وکٹ سے اس میچ میں شرمناک شکست دے دی۔
روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی بلے باز دوسرے ون ڈے میں بری طرح ناکام رہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم 26 اوورز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔
آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ناتھن ایلس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 3 میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کنگارو ٹیم کے پاس برابری کا موقع ہے۔ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مچل اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے شبھمن گل کو کھاتہ نہیں کھولنے دیا۔ اس کے بعد اسٹارک نے 5ویں اوور میں لگاتار 2 گیندوں پر کپتان روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ روہت نے 15 گیندوں میں 13 رن بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سوریا لگاتار دوسرے میچ میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

Related posts

برطانوی وزیراعظم نے بھارتی نژاد ہونے کا حق ادا کردیا، بھارت سے تعلقات پر بڑا اعلان

Hamari Duniya

یوم خواتین پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا اہم پیغام

Hamari Duniya

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی نئی اسکیم ’ایل آئی سی کی امرت بال‘(اسکیم 874) کا آغاز

Hamari Duniya