24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

عتیق اشرف سنگین قتل معاملہ میں بی ایس پی سپریمونے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

Mayawati

لکھنو، 16 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کی رات پریاگ راج میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کو لے کر اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات کئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے سپریم کورٹ سے اس واقعے کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔مایاوتی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گجرات جیل سے لائے گئے عتیق احمد اور بریلی جیل سے لائے گئے ان کے بھائی اشرف کو کل رات پریاگ راج میں پولس حراست میں کھلے عام گولی مارکرہلاک کر دیا گیا، امیش پال کی طرح یوپی حکومت کے لا اینڈ آرڈر اور اس کے کام کاج پرسوالیہ نشان ہے۔
دوسرے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا، ”بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ خود اس انتہائی سنگین اور انتہائی تشویشناک واقعہ کا نوٹس لے جس پرملک بھر میں بحث ہو رہی ہے اور مناسب کارروائی کی جائے۔ ویسے بھی اتر پردیش میں”قانون کی حکمرانی“ کے بجائے اب انکاونٹر ریاست بن چکا ہے ،یہ کتنا مناسب ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو ہفتہ کی رات تقریباً 10.30 بجے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے فوری طور پر تین حملہ آوروں کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔
واقعے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دیر رات ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ عتیق اور اشرف کی سیکیورٹی پر تعینات 17 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

بدلتے منظر نامے میں دینی مدارس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنو کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباءنے ماری بازی

Hamari Duniya

ہندوستان اور قطر کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط، 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کر یں گے دونوں ممالک

Hamari Duniya