23.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ویژن 2026 نے گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو دی افطار پارٹی، عید کیلئے کپڑے بھی تقسیم کئے گئے

Vession-2026

نئی دہلی،16اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ویژن 2026 نے الگ طرح کی افطار پارٹی کا انعقاد کیا، اوکھلا میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو اسکالر اسکول میں افطار کی دعوت دی جس میں تقریباً 60 لوگ شریک ہوئے، افطار دعوت کے ساتھ ساتھ انہیں عید کا تحفہ بھی دیا گیا.جس میں کرتا پاجاما اور صفائی کے لیے ہائی جین کٹ بھی دی گئی۔اس موقع پر اوکھلا وارڈ 188 کی کونسلر اریبا خان نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور ان کے ساتھ افطار کیا۔
اریبہ خان نے کہا ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ علاقے کو صاف کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، آپ کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، سماج کے اصل ہیرو آپ ہیں. ہم آپ کی بہبود کے لئے بھی پروگرام بنائیں گے۔

ویژن 2026 کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری دعوت پر تشریف لائے، یقینا معاشرے میں آپ کی خدمات بہت اہم ہیں، ہماری طرف سے عید کے موقع پر یہ ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اسے قبول کیجیے، صفائی کی ملک گیر مہم میں آپ کا کلیدی رول ہے۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا ملک کی ترقی میں آپ کا رول نمایاں ہے، آپ صفائی کے مشن کی اہم کڑی ہیں، وزن نے اس موقع پر آپ کے ساتھ افطار کا موقع فراہم کیا یہ میرے لیے یقینا یادگار بن گیا ہے۔ اوکھلا جامعہ نگر میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والے سیکڑوں لوگ ہیں جن کا وطنی تعلق مغربی بنگال اور آسام سے ہے جو دہلی کو صاف ستھرا رکھنے می دن رات لگے ہوئے ہیں۔

Related posts

مسلم بچوں کے اسکول ڈراپ آؤٹ پر قابو پانے کیلئےسرگرم ہوئے علمائ اور دانشور

Hamari Duniya

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے جوش وخروش کے ساتھ منایا اپنا سلور جوبلی پروگرام

Hamari Duniya

اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے ٹی جی ٹی اردو کے امتحان کی تیاری کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مفت کوچنگ و اورینٹیشن پروگرام کا آغاز

Hamari Duniya