کیرانہ 28جون(عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)
عالم دین مولانا امداد اللہ ندی کی بیٹی نے سہارنپور زون کے اٹل رہائشی اسکول میں اول پوزیشن حاصل کر کے ضلع شاملی کا نام روشن کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھبیڑی خورد کے سابق پردھان ممشاد چوہان کی بھتیجی مہک چوہان بنت امداد اللہ ندوی نے گزشتہ دنوں مظفر نگر کے اٹل رہائشی اسکول میں چھٹی کلاس میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا تھا،جس میں مہک نے سہارنپور زون کو ٹاپ کیا ہے۔جس سے کیرانہ کھادر علاقے میں خوشی کا ماحول ہے اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے ۔مولانا جنید ندوی، مولانا محمد عمر ندوی، مولانا عمیر ندوی، مولانا سفیان مفتاحی ،مولانا عبد العظیم مفتاحی ، مولانا عمیر قاسمی ، مولانا نعمان قاسمی ،حافظ محمد انتظار انصاری چیئر مین کے نام قابل ذکر ہیں ۔
