بیدر20دسمبر( محمد امجد حسین)۔
مرکزی وزیر امت شاہ نے ہندوستانی آئین کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر کے نام کا بار بار جاپ کرنے کے بجائے اگر وہ بھگوان کو یاد کریں گے تو انہیں سات جنموں کی سورگ ملے گی۔ یہ انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں سالوں سے اس ملک کی اکثریت ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ذات کی بنیاد پر تقسیم ہے۔ اور امت شاہ اور ان کی بی جے پی جن کا تعلق منوادی سے ہے جنہوں نے مذہبی اقلیتوں کو تعلیم، جائیداد اور اختیارات دینے سے انکار کیا ہے۔
پارٹی اور آر ایس ایس آزادی اور مساوات کی امنگوں کو کبھی قبول اور برداشت نہیں کریں گے ایسے انسان پرست اور ذات پرست افراد کے لیے آئین کی بنیاد پر تشکیل دی گئی حکومت میں بطور وزیر رہنا اخلاقی نہیں ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور آئین مخالف ذہنیت رکھنے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مرکزی کابینہ سے فوری طور پر برخاست کرنے کے لیے بہوجن سماج پارٹی نے آج ضلع کمشنر کے ذریعے صدر کو ایک درخواست پیش کی ہے۔اس موقع پر ضلع صدر کپیل گوڈابولے، ریاستی سکریٹریز دنیشور سنگارے، شکتی کانتا باویڈوڈی، راہولہ کھنڈارے، دتاتری گائیکواڑ، مہیش بھولا، پردیپ پھولے، ستیش اور کئی دوسرے موجود تھے۔