September 6, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

یوم عاشورہ کے موقع پر مدرسہ کے درجنوں طلباء نے روزہ رکھا۔

جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد کے مہتمم مولانا قاری ولی اللہ شیروانی نے اپنی جانب سے طلباء کی ضیافت کرتے ہوئے روزہ افطار کرایا،:

مولانا محمد ایوب جنرل سکریٹری جمعیت علماء شاملی نے  کہا کہ عبادات میں جتنی عبادت مشروع ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اتنی ہی کرنا عین اتباع رسول ہے۔ اس میں کمی یا زیادتی کرنا نفس کی اتباع ہے۔ اس لیے عاشورہ محرم کا تقاضا یہ ہے کہ جس طرح رسول اللہ نے اس دن روزہ رکھا، ہم بھی روزہ رکھیں۔ اور یہ امید کریں کہ اس کے ذریعہ ہمارے گناہ معاف ہوں گے۔

جلال آباد:17جولائی(ایچ ڈی نیوز) آج جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد(شاملی) میں یوم عاشورہ کے موقع پر مدرسہ کے درجنوں طلباء نے روزہ رکھا،اس موقع پر محرم کے تعلق سے ایک خصوصی پروگرامیں طلباء نے محرم الحرام کی اہمیت پر تقاریر کی۔ادارہ کے مہتمم مولانا قاری ولی اللہ نے طلباء کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنی جانب سے روزہ افطار کے ذریعہ ضیافت کی۔مولانا محمد ایوب جنرل سکریٹری جمعیت علماء شاملی نے خطاب میں کہا کہ عبادات میں جتنی عبادت مشروع ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اتنی ہی کرنا عین اتباع رسول ہے۔ اس میں کمی یا زیادتی کرنا نفس کی اتباع ہے۔ اس لیے عاشورہ محرم کا تقاضا یہ ہے کہ جس طرح رسول اللہ نے اس دن روزہ رکھا، ہم بھی روزہ رکھیں۔ اور یہ امید کریں کہ اس کے ذریعہ ہمارے گناہ معاف ہوں گے۔اسی کے پیش نظر طلباء عزیز نے آج عاشورہ کا روزہ رکھا تھا ۔اس موقع پر ادارے کے مہتمم مولانا قاری ولی اللہ شیروانی جمیعت علماء شاملی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد ایوب مفتاحی، مولانا محمد شعیب مفتاحی،مولانا رئیس الحسن سمیت ادارے کے مدرسین ملازمین موجود رہے۔

Related posts

کون ہیں آشکارا خاتون جنہوں نے ایچ ڈبیلو بی کی ٹریننگ میں اول پوزیشن حاصل کی

Hamari Duniya

لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی ہونہار طالبہ عرشی بانو کی پی ایچ ڈی مکمل

Hamari Duniya

نورجہاں چلڈرن ا سکول نے ہونہار طلباء کو اعزاز سے نوازا

Hamari Duniya