نئی دہلی،17مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
آج جمعیة علماءہند کے صدر دفتر نئی دہلی میں ہل اسٹیشن پچھمرہی بھوپال میں ہمالیہ ووڈ بیج کورس (ایچ ڈبلیو بی) کی سات روزہ ٹریننگ حاصل کرکے لوٹے جمعیة یوتھ کلب کے ماسٹر ٹرینٹرس کا استقبال کیاگیا۔ اس تربیتی کورس میں جمعیة یوتھ کلب کی طرف سے کل 12? ماسٹرس نے حصہ لیا، جب کہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے کل 147 افراد شریک ہوئے۔ سات روزہ ایچ ڈبلیو بی ٹریننگ کورس میں ٹرینرز کی جانب سے مختلف موضوعات پر عملی اور نظریاتی تربیت دی گئی۔خاص بات یہ رہی کہ جمعیة یوتھ کلب کی گائیڈ کیپٹن آشکار ا خاتون مرادآباد نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے جمعیةیوتھ کلب گائیڈ سیکشن کا نام روشن کردیا ہے اور مولانا نور البشرماسٹر جمعیة یوتھ کلب نے کوئز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیة علماءہند نے سبھی شرکاءکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قدرت نے انسان کے اندر ایک جوہر چھپا رکھا ہے ، جس کی کوئی قیمت نہیں ہے اور نہ کوئی اپنی ساری دولت سے اسے خرید سکتا ہے۔ اگر اسے حاصل کرنا ہے تو صرف خود ی کی شناخت کرنی ہوگی، انھوں نے اس سلسلے میں اپنے عملی تجربات بتائے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کی آپ حضرات تربیت لے کر آئے ہیں، اس کو عملی زندگی میں نافذ کریں گے تو ان شاءاللہ آپ خود کے اندر کی جوہر کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس موقع پر آشکارا خاتون گائیڈ کیپٹن کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر اور ماسٹر نورالبشر کو کوئز میں دوسرا مقام حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ آشکارا دوسری گائیڈ خواتین کے لیے مثالی کردار پیش کریں گی۔
آج اس کی تقریب میں جمعیة یوتھ کلب بھارت اسکاﺅٹ اینڈ گائیڈ کے اسٹیٹ سکریٹری مولانا قاری احمد عبداللہ رسول پوری ، ماسٹر سلیم تیاگی اسٹیٹ ٹریننگ کمشنر ، مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی، ماسٹر وعظ امن شریک تھے۔ پچھمرہی سے ٹریننگ لے کر لوٹنے والوں میں مولانا واصف نائب سکریٹری جمعیةیوتھ کلب ،مولانا جنید ، مولانا نورالبشر، مولانا رفاقت ، ماسٹر آصف ، ماسٹر دانش، قاری شبلی، ماسٹر اورنگ زیب ، ماسٹر امیر عالم ، مولانا ناصر الدین ، ماسٹر خالد ، مولانا طالب ، گائیڈ کیپٹن آشکارا خاتون شامل ہیں۔