34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

سابقہ اہلیہ کے ذریعہ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی کے اثاثوں کو ہڑپنے کا خواب چکنا چور

Ashraf Al Hakimi

دبئی،15اپریل( ایچ ڈی نیوز)۔
مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی کی سابقہ اہلیہ ہبہ عبوک کھلاڑی کی نصف جائیداد حاصل کرنے کے دعوے میں ناکام ہو گئیں کیونکہ حکیمی کے نام پر مبینہ طور پر کچھ نہیں ہے۔ہسپانوی روزنامہ مارکا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ان کی تمام جائیداد کی مالک ان کی والدہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق سابق اہلیہ نے طلاق کے وقت حکیمی کے اثاثوں کا نصف اور بھاری رقم کا تقاضا کیا تاہم ان کا خواب چکنا چور ہوگیا جب انہیں بتایا گیا کہ حکیمی کے نام پر کچھ نہیں ہے اور ان کے پاس جو کچھ ہے وہ ان کی والدہ کے نام ہے، یہاں تک کہ ان کی تنخواہ سے بھی صرف ان کی والدہ مستفید ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ جون میں مراکش ورلڈ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اشرف حکیمی چھٹے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے افریقی فٹبالر ہیں، جو ہر ہفتے $215,000 سے زیادہ کماتے ہیں۔ہبہ عبوک اور حکیمی 2018 میں ملے تھے جب وہ جرمنی میں ڈورٹمنڈ کے لیے کھیل رہے تھے، وہ ان سے بارہ سال بڑی ہیں اور ہسپانوی کرائم ڈرامہ ایل پرنسپے میں اپنے کردار کی وجہ سے پہچان پائی۔ ان کے دو بچے ہیں۔مراکش کی قومی ٹیم کے سٹار اشرف حکیمی کئی بار اپنی والدہ کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت کے اظہار کے سبب عوام کی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔ وہ کھیل کے میدان، سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں اپنے والدین کے ساتھ وابستگی پر فخر کا اظہار کرتے ہیں اوردنیا بھر میں والدہ سے محبت کا آئیکون بن چکے ہیں۔

Related posts

راشد خان نے بڑا فیصلہ لے لیا، اب اس ملک میں کھیلتے نظر آئیں گے

Hamari Duniya

ہاکی عالمی کپ میں بھارت کو شکست، ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹا

Hamari Duniya

آسٹریلین اوپن کے فائنل پہنچی ثانیہ بوپنا کی جوڑی، دیکھیں ویڈیو

Hamari Duniya