25.1 C
Delhi
November 9, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ریلی میں دھماکہ،شنزو آبے کی حملے میں ہوچکی ہے موت

Japan Prime Minister

ٹوکیو،15اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی ریلی میں تقریر کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔ اس کے بعدپر بھگدڑ مچ گئی۔پی ایم فومیوکشیدا جب تقریر کررہے تھے اسی وقت اسموک بم سے حملہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو سیکورٹی ہلکاروں نے محفوظ نکال لیا ہے۔ پولس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیر اعظم کو دھماکے کی آواز کے بعد بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی تھی جسے اسموک بم کہا جارہا ہے۔اسموک بم پھینکے جانے کے بعد وہاں آس پاس دھواں دھواں ہوگیا تھا۔ اس واقعہ کے ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے حادثہ پر جمعہ ہوئے لوگ بچنے کے لئے دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس درمیان سیکورٹی دستوں نے ایک شخص کو پکڑ بھی لیا۔ریلی میں بلاسٹ کے بعد وزیراعظم فومیو کشیدا بال بال بچ گئے، بتایا جارہا ہے کہ وہ حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک امیدوار کی حمایت میں تقریر کرنے گئے تھے۔ جاپان کے وزیراعظم کی سیکورٹی بھارت کے وزیراعظم کی طرح نہیں ہوتی ہے، جاپان میں کافی سخت قانون ہیں۔ وہاں بہت کم غیر ملکی لوگ ہیں۔ محفوظ ملک میں سیکورٹی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، لیکن شنزو آبے پر حملے کے بعد پولس نے اس کو لے کر ریوو کیا تھا اور سیکورٹی پہلے سے زیادہ مستعد رکھی گئی تھی، لیکن اب موجودہ وزیراعظم کی ریلی میں بم دھماکہ کو لے کر جاپان پولس کو ایک بار پھر سیکورٹی نظام کو لے کر ریوو کرنا ہوگا کیونکہ آنے والے کچھ وقت میں ہیروشیما شہر میں جی 7کی تیاری بھی ہورہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب کسی بڑے سیاسی رہنما کی سیکورٹی میں سیندھ لگی ہو۔ اس سے پہلے وزیراعظم شنزو آبے کی گزشتہ سال8جولائی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ شزوآبے پر بھی تقریر کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ جب وہ نارا شہر میں تقریر کررہے تھے اسی وقت ان کے اوپر فائرنگ ہوئی اور وہ اچانک نیچے گرگئے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

Related posts

پاکستان:دوران نماز مسجد میں خود کش دھماکہ،امام سمیت 28شہید،100 سے زائد زخمی

Hamari Duniya

روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: سچن اور جونٹی روڈس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا مقابلہ

Hamari Duniya

ایل آئی سی کی نئی اسکیم کی ملک بھر میں دھوم،15دن میں فروخت ہوگئی50ہزار سے زیادہ پالیسی

Hamari Duniya