33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی صدر جو بائیڈن کا صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

President Joe Biden

واشنگٹن ،22 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

امریکی صدارتی الیکشن میں دلچسپ موڑ آگیا ہے۔ آخر کار امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کےلیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرہی دیا۔ انہوں نے ایک خط کے ذریعہ اس کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے بعد میں قوم سے بات کروں گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔
واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کےلیے شدید دباؤ تھا۔ یہ دباؤ اس وقت شروع ہوا جب امریکی صدر جو بائیڈن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پچھڑ گئے۔ اس کے بعد یہ کہا جانے لگاکہ جو بائیڈن اگر آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تو ان کی شکست یقینی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

Related posts

ہم کو ایک ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگا، ملک میں اچھے اور سچے لوگوں کی کمی نہیں: مولانا سجاد نعمانی

Hamari Duniya

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی غریب طبقہ کیلئے ایک نعمت ہے:ایم ڈبلیو انصاری

Hamari Duniya

نیپال میں ایک ہفتے سے ووٹوں کی گنتی جاری، کسی بھی اتحاد کو اکثریت ملنا مشکل، اپوزیشن رہنما پرچنڈا وزیراعظم سے ملے

Hamari Duniya