20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، راہل گاندھی نے امتحانی نظام کو بتایافراڈ، زبردست ہنگامہ

Parliament Budget session

نئی دہلی، 22 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیاہے۔سیشن کا آغاز ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے نیٹ امتحان کو لے کر زبردست ہنگامہ کیا۔ راہل گاندھی نے پورے امتحانات کے نظام کو ہی فراڈ بتادیا۔لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ پورے ملک کو یہ پتہ چل چکا ہے کہ امتحانات کا جو سسٹم ہے یہ بہت ہی سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف نیٹ ہی نہیں بلکہ تم اہم امتحانات میں گڑبڑیاں ہوئی ہیں۔وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے خود کو چھوڑ کر سبھی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ یہاں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کے بنیادی باتوں کو بھی سمجھتے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا، مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں لاکھوں طالب علم ہیں جو اس بات سے بے حد فکر مند ہیں کہ کیا ہورہا ہے اوراب انہیں یقین ہوگیا ہے کہ ہندوستانی امتحانی نظام ایک دھوکہ ہے۔ لاکھوں لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ امیر ہیں اور آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ ہندوستانی امتحانی نظام خرید سکتے ہیں اور اپوزیشن بھی یہی سوچتی ہے۔
امتحان پرچہ لیک ہونے پر اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا۔ اس دوران جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا، ‘گزشتہ سات سالوں میں پیپر لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ چیف جسٹس اس کی سماعت کر رہے ہیں۔ این ٹی اے کے بعد 240 امتحانات ہوئے ہیں۔ 5 کروڑ سے زیادہ طلباءنے درخواست دی اور 4.5 کروڑ سے زیادہ طلباءنے اس میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی تیسری مدت کا پہلا بجٹ اجلاس ہے۔ اجلاس کو خوش اسلوبی سے چلانے کی امید اور روایت کے تحت حکومت نے اتوار کو کل جماعتی اجلاس بلایا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں راجیہ سبھا پارٹی لیڈر جے پی نڈا، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور وزیر قانون ارجن رام میگھوال سمیت 41 پارٹیوں کے 55 لیڈروں نے شرکت کی۔ مرکزی حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، رجیجو نے بتایا کہ بجٹ سیشن 22 جولائی کو شروع ہوگا اور سرکاری کام کی ضرورتوں کے پیش نظر، سیشن 12 اگست کو ختم ہوسکتا ہے۔
یہ اجلاس 22 دنوں کے دوران 16 اجلاسوں پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سیشن بنیادی طور پر 2024-25 کے مرکزی بجٹ سے متعلق مالیاتی کاروبار کے لیے وقف ہوگا۔ اسے 23 جولائی کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ضروری قانون سازی اور دیگر اہم کام بھی کئے جائیں گے۔ اقتصادی سروے 22 جولائی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کا 2024 کا بجٹ بھی 23 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ عارضی طور پر، قانون سازی کے کاروبار کے 6 آئٹمز اور مالیاتی کاروبار کے 3 آئٹمز کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس سیشن کے دوران اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہموار کام کے لئے تمام جماعتوں کے قائدین سے فعال تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی۔

Related posts

وژن 2026 نے کی روزگار فراہمی کی نئی پہل ‘مساوات’ فاونڈیشن کا افتتاح

Hamari Duniya

گیان واپی مسجد کے بارے میں گمراہ کن مہم تشویشناک: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

مولاناسید ارشد مدنی کے بیان پر جین منی کی طوفان بدتمیزی، اگر انہیں کوئی اعتراض تھا تو بعد میں وضاحت طلب کرلیتے:سوامی چدانند

Hamari Duniya