34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News صحت صحت

الشفا ہاسپٹل نے آئی ڈی ایف سی بینک میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا

الشفا ہاسپٹل نے آئی ڈی ایف سی بینک میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا

نئی دہلی،03جنوری۔ وژن 2026 کے تحت ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن نے الشفاءہاسپٹل کے اشتراک سے نئی دہلی کے راجندر نگر میں واقع آئی ڈی ایف سی بینک کی شاخ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام بینک کے ہاوس کیپنگ اسٹاف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔

کیمپ میں کل 46 ملازمین نے شرکت کی اور صحت کی جانچ، بنیادی تشخیصی ٹیسٹ اور مفت ادویات سے فائدہ اٹھایا۔ یہ کیمپ اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ معاون عملے کو طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا کتنا ضروری ہے، جو اکثر اس طرح کی خدمات سے محروم رہتے ہیں۔
یہ کیمپ گزشتہ ماہ گڑگاوں میں منعقد ہونے والے ایک ایسے ہی اقدام کا تسلسل تھا، جہاں قویس کارپ کے ہاوس کیپنگ اسٹاف نے اس سے استفادہ کیا تھا۔ آئی ڈی ایف سی بینک قویس کارپ کا کلائنٹ ہے۔ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن اور الشفاءہاسپٹل کو کمیونٹی کی صحت کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں پر سراہا گیا ہے۔

Related posts

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے معاشرے سے بھوک کے خاتمہ کا ذمہ اٹھایا، ہزاروں خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم

Hamari Duniya

دشمن ذات پات ، زبان اور نسل کی بنیاد پر ملک کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کا انتباہ

Hamari Duniya

اب کنہیا کمار کے جے این یو کی ساتھی پر چلے گا غداری کا مقدمہ، ایل جی نے دی اجازت

Hamari Duniya