33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

طلباوطالبات کے مابین جامعہ فیض ناصر کے زیر اہتمام ال انڈیا نعتیہ مقابلہ 27 اکتوبر کو

مظفر نگر: 17 اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)
پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ “مدحِ رسول” استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی جامعہ فیض ناصرکے ڑیراہتمام منعقدہونے والاآل انڈیانعتیہ مقابلہ ہے بتادیں کہ جامعہ فیض ناصر کے زیراہتمام پچھلے کٸی برسوں سے یہ سلسلہ جاری وساری ہے جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے طلباوطالبات حصہ لیتے ہیں پروگرام کےکنوینرجامعہ فیض ناصرکےبانی قاری شاہدحسینی نےجانکاری دیتے ہوٸے بتایاکہ پہلی پوزیشن لانے والے طالب علم کونقد11000 ہزارروپے،دوسری پوزیشن والے کو5100سو، تیسری پوزیشن والے کو3100 سوروپے انعام سے نوازاجاتاہے اس کے علاوہ مزید5طالب علموں کو اچھی کارکردگی کامظارہ کرنے پرایک ایک ہزارروپے سے نوازاجاتاہے اس سال بھی منعقدہونے والے آل انڈیانعتیہ مقابلہ میں حصہ لینے کے لٸےطلباوطالبات نے فارم بھرے ہیں تیاریوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

Related posts

جامعہ اسلامیہ کے 324 طلباء کے درمیان گرم کپڑے تقسیم، بچے خوشی سے جھومے

Hamari Duniya

مولانا ابوالکلام آزاد ایک ہمہ گیر شخصیت :عبد السلام انصاری

Hamari Duniya

Nasha Mukta Bharat Abhiyan منشیات سے پاک ہندوستان مہم میں حصہ داری گھر سے لیکر تعلیم گاہوں تک ضروری

Hamari Duniya