20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیصل، دلشاد اور سلیم نے بچائی مریضوں کی جان

Al Falah Foundation

اعظم گڑھ،27 اکتوبر ( نامہ نگار؍ ایچ ڈی نیوز)۔ 609 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ایک بار پھر انسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے محمد فیصل اور محمد دلشاد نے جین پور (آعظم گڑھ) کے الفلاح فاؤنڈیشن رکن صدام انصاری کی بہن کیلئے مفت خون عطیہ کر انسانیت کا عظیم نمونہ پیش کیا۔

ان کے علاوہ محمد سلیم نے بھی سدیس کیلئے مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بانی ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ خون عطیہ بیداری کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن لگاتار مہم چلا رہی ہے۔تنظیم کا مقصد لوگوں کے اندر سے خون عطیہ کو لیکر ڈر کو ختم کرنا اور سماج میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن سے خون حاصل کرنے والی صدام انصاری کی بہن نے الفلاح فاؤنڈیشن بالخصوص محمد فیصل،محمد دلشاد،آفتاب احمد، محمد سلیم اور بانی ذاکر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

دارالعلوم فیض محمدی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز وندوۃالعلماء لکھنؤ میں کامیابی پر مبارکباد

Hamari Duniya

لکھنؤ:اکبر نگر کے بعد عادل نگر سمیت دیگر علاقے کےسینکڑوں مکانوں کو منہدم کرنے کی تیاری

پنت نگر،عادل نگر اور ابرار نگر ککریل نالے سے 30 میٹر کےفاصلےپر عمارتوں کو منہدم کرنے کا اعلان کیا ہے:

Hamari Duniya

عوامی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے: جاوید میاں

Hamari Duniya