29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن (رجسڑڈ)نے مفت 500 مریضوں کیلئے خون مہیا کر، بنایا ریکارڈ

الفلاح فاؤنڈیشن “حُسنِ اخلاق” کے عنوان سے منعقد کرے گی پروگرام

 اعظم گڑھ، 16 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

خون عطیہ کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات پیش کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) نے اب تک ریکارڈ 500 مریضوں کو مفت خون دینے کا قابل قدر اور تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔پانچ سواں کیس حافظ یسین کے زریعے مکمل ہوا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)کے بانی ذاکر حسین اور الفلاح فاؤنڈیشن کے تمام ممبران نے خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن نے میڈیا کو جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔اس خوشی کے موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن 500 بلڈ ڈونیشن کو لیکر کئی جگہوں پر “حُسنِ اخلاق ” کے عنوان سے پروگرام و میٹنگ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔جس میں تنظیم کی ابھی تک کی خدمات اور حُسنِ اخلاق پر گفتگو ہوگی۔اس کے علاوہ تنظیم کے اغراض و مقاصد سے عوام کو روشناس کرایا جائیگا۔اس کے علاوہ عوام کو خون عطیہ کو لیکر بیدار کیا جائے گا۔بتا دیں کہ 28 ستمبر 2019 کو الفلاح فاؤنڈیشن کا قیام ذاکر حسین کے ذریعہ ہوا،تنظیم کا مقصد مذہب،ذات پات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کو مفت خون فراہم کرنا ہے اور تنظیم اب تک 501 مریضوں کو مفت خون مہیا کرا چکی ہے۔تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے تمام لوگ اللہ کا شکر ادا کریں کہ اللہ نے ہم سے اتنا بڑا کام لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجدوں میں قیام کر کے اللہ کے حضور شکرانے کا سجدہ کریں۔

Related posts

دہلی انتخابات سے پہلے کانگریس کو جھٹکا ، 5 بار کے ایم ایل اے چودھری متین احمدبھی ’آپ ‘کے ہوگئے

Hamari Duniya

یوکرین کے صدر زیلینسکی کی کارحادثہ کا شکار

Hamari Duniya

آسام شہریت معاملہ: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ آسام کے مظلوموں اورانصاف کی جیت:مولانا مشتاق عنفر

Hamari Duniya