24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ہندوستان اورلکزمبرگ کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 

نئی دہلی ،15 مارچ(ہ س)۔

جہاں ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، وہیں ہندوستان اور لکزمبر گ بھی اس سال سفارتی تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یکم جولائی 1948 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ محکمہ ڈاک، حکومت ہند اور پوسٹ لکزمبرگ نے مشترکہ طور پر اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ہندوستانی ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مسٹر انوج جوڈ نے بنایا ہے اور لکزمبرگ کے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن محترمہ اینی میلان نے کیا ۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ میناکشی لیکھی نے ہندوستان اور لکزمبرگ کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی جس میں کثیرالجہتی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون شامل ہے۔ امر ناتھ سہگل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، انہوں نے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے تعلقات میں فنکار کی اہم شراکت کو اجاگر کیا۔ دریں اثنا، مواصلات کے وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان نے وزارت خارجہ کے تعاون سے اہم موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرکے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں محکمہ ڈاک کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو اجاگر کیا۔

Related posts

دہلی اسمبلی الیکشن: کانگریس کی تیسری فہرست جاری ، اوکھلا سے اریبہ خان کو ٹکٹ ملنے پر خوشی سے جھومے کانگریسی

Hamari Duniya

ہولی اور شب برأت کے موقع پر پیار و محبت کی مثال پیش کریں، معروف سیاسی رہنما کی اپیل

Hamari Duniya

ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبئی اور حیدرآباد میں شامِ ریختہ کا اعلان

Hamari Duniya