22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن نے اپنا پانچواں یومِ تاسیس بطور’یومِ مدد‘ بڑی دھوم دھام سے منایا

Al Falah

عوام کو خون عطیہ کے تئیں بیدار کرنا الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد:ذاکر حسین

اعظم گڑھ، عبد الرحیم شیخ 
خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن نے اپنا پانچواں یومِ تاسیس بطور یومِ مدد بڑی دھوم دھام سے منایا۔ اس موقع پر اعظم گڑھ کے سنجرپور میں واقع ھاشم سنجری کے اے ایچ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سنجرپور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری اور حبیب سنجری شامل ہوئے۔ پروگرام کی صدارت الفلاح فاؤنڈیشن رکن اور الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان نے کی۔ پروگرام کے مہمان ذی وقار معروف نوجوان شاعر شارق انعامی،الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے اسمعیل شیخ اور حافظ عبداللہ رہے۔ پروگرام کا آغاز عبدالعظیم اصلاحی کے تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ تنظیم کا تعارف مقرر خاص نصیب یذدانی نے پیش کیا۔

حاجی ٹینٹ ہاؤس سنجرپور کے مالک اور پروگرام کے روح رواں ظفر سنجری نے پروگرام منعقد کرانے میں اپنا اہم رول ادا اور تنظیم کو اپنا مکمل تعاون دیا۔ پروگرام کے میزبان اور الفلاح فاؤنڈیشن کے ستون معاذ سنجری،ارحم سنجری اور ان کے ساتھیوں نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے شرکاء سے خطاب میں خون عطیہ کرنے کی اپیل دہرائ۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کے تئیں عوام کو بیدار کرنا الفلاح فاؤنڈیشن کا مقصد ہے۔ پروگرام کے تعلق سے گفتگو میں مسٹر ذاکر نے کہا کہ ہمارے سامنے عبدالعظیم اصلاحی نے قرآن کی سورہ حمزہ اور سورہ ماعون کی تلاوت کی۔دونوں سورہ سے ہمیں اخلاق کا درس ملتا ہے۔ ہمیں غیبت،طعنےکی برائ سے خود کو بچانا ہوگا، ہمیں اپنی دولت کو جمع کرنے کے علاوہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہوگا،ہمیں یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہم سب کو اپنے اخلاق کو بہترین بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

وہیں ڈاکٹر ذیشان نے تعلیم پر توجہ دینے کی بات کہی۔ پروگرام میں اپنی دلکش آواز سے شارق انعامی نے سامعین کو مسحور کر دیا۔پروگرام میں مفت بلڈ کی جانچ حبیب پیتھالوجی سنجرپورکی طرف سے کی گئ۔ پروگرام کے آخیر میں معاذ سنجری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے اسامہ،مقیم، ویبھو کمار، باسط،توصیف علیگ، زید، تابش، عثمان، جمال، ذیشان، احمد اللہ سمیت دیگر معزز فراد موجود تھے۔

Related posts

Amitabh Bachchan امیتابھ بچن لاڈلی بیٹی کو بھی وراثت میں دیں گے حصہ؟ پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل

Hamari Duniya

۔۔۔تو ہر بچہ پیدا ہونے سے پہلے اپنی ماں سے پوچھتا کہ اعظم خان سے پوچھ لو نکلنا ہے یا نہیں،بیان پر ہنگامہ

Hamari Duniya

‘بھارت ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا’، مغربی ممالک اس تعلق سے سنجیدہ پیشن گوئیاں کر رہے ہیں: مارٹن وولف

Hamari Duniya