31.4 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آئیٹا کی ملک گیر مہم کے سلسلے میں ’آئیٹا مہاراشٹر کی‘ ممبئی میں یک روزہ تفہیمی نشست

Idea
ممبئی، 08؍ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) کی جانب سے24 ستمبر تا 15 اکتوبر کے درمیان ملک گیر سطح پر ایک مہم بعنوان ’’تدریسی آگہی ، طلبائی ارتقاء ، سماجی تغیر ، آئیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم ‘‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی مہم کی تفہیم کے سلسلے میں آئیٹا مہاراشٹر کی جانب سے 3 ستمبر 2023 کو صدر دفتر ممبئی میں یک روزہ نشست  منعقد ہوئی۔ جس میں تقریباً تمام اضلاع کے ضلعی صدور و سیکریٹریری حضرات موجود تھے۔نشست کے آغاز میں عبدالحسیب بھا ٹکرسر( ناظم شہر ممبئی) نے اخلاق حسنہ اس عنوان کے تحت تذکیر الحدیث پیش کی۔ بعد ازاں شیخ عتیق سر ( ریاستی سیکریٹری آئیٹا مہاراشٹر) نے افتتاحی کلمات پیش کیے جبکہ اسلم فیروز سر (نیشنل سیکریٹری آئیٹا) نے مہم کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبہ اور سماج کو تعلیم کے سلسلے میں متحرک کرنے کے لیے آئیٹا کی جانب سے ملک گیر سطح پر اس مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مہم کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ملک وشو گرو بن نے کے دہانے پر ہے۔ ایسے میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ وشو گرو بن نے کے معاملے میں ہمارے ملک کے معلمین و معلمات اور طلبہ نیز سرپرست اور ملک کا پورا سماج مثبت اور متوازن رول ادا کرے۔آپ نے مہم کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ معاشرے میں اساتذہ کے مقام و مرتبے کے شعور کی بیداری کی جائے ۔ کیونکہ جب تک اساتذہ کو وہ مقام و مرتبہ نہیں ملے گا جس کے وہ حقدار ہیں تب تک ملک میں تعلیم کا معیار بلند نہیں ہوسکتا۔اسی طرح ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اساتذہ کے وقار اور عظمت کو ہمارا ملک اچھی طرح سمجھے اور ہم اس مہم کے ذریعہ اساتذہ کو متحرک کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور انہیں بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے اپنے آپ کو مسلسل اپڈیٹ رکھیں۔ نیز اساتذہ میں خود اعتمادی بڑھے تاکہ وہ ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے خوگر بنےاور یہ سارا کام کرنے کے سلسلے میں ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اساتذہ کو طلبہ، سرپرست، معاشرہ،اور حکومت کا مکمل تعاون ملے۔ جس سے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہو سکے۔
اس موقع پر ریاض الخالق سر ( نائب صدر آئیٹا مہاراشٹر) نے مرکزی مہم کا ریاستی منصوبہ پی پی ٹی کے ذریعہ پیش کیا۔ مہم کو بامقصد اور موئثر کیسے بنایا جائے اس پر تمام شرکا نے تبادلہ خیال کیا اور پھر اضلاع نے مہم کے سلسلے میں اپنے  ارادے وعزائم پیش کیے۔اخر میں سید شریف سر(ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر) نےاپنے صدارتی خطاب میں مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران اپنے ضلع میں مہم کے سلسلے میں لی جانے والی سرگرمیوں کا منصوبہ بنائیں اور اس کے مطابق سرگرمیوں کو انجام دیں۔ نائب صدر کی دعا پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Related posts

اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر انورسعید کے مشوروں پر ضرور عمل کریں

Hamari Duniya

محسن انسانیت کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت: شمس الہدی قاسمی

Hamari Duniya

AMU Students Union Election: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کا الیکشن نہ کرانے پر سابق صدر زیڈ کے فیضان نے اٹھائے سوال

Hamari Duniya