17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

موضع گوری میں تعلیم کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

Education program

ذاکر حسین

آعظم گڑھ،15 جنوری (ایچ ڈی نیوز) رحمت عام ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام موضع غوری میں درجہ دوم سے درجہ پنجم کے کے درمیان سیرت کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں درجہ پنجم کی تین بچیوں نے صد فیصد نمبر حاصل کیں اور انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کیں انہیں ایک اسکولی بیگ اور ایک کتاب آداب زندگی (مولانا محمد یوسف اصلاحیؒ) انعام میں دیا گیا اور اسی طرح دوسری پوزیشن درجہ پنجم کی ایک بچی نے اور تیسری پوزیشن درجہ سوم کے ایک بچے نے حاصل کی اور انہیں بھی بیگ اور کتاب دی گئی۔ اور اس کے علاوہ کمپٹیشن میں حصہ لینے تمام طلبا کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب عام برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا جس میں محترجہ سلمہ سلامت اللہ اور محترمہ نسیم جہاں صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جس میں قرب و جوار کی خواتین کثیر تعداد میں موجود رہیں۔ پروگرام کا آغاز فہد راشد کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور فریحہ راشد نے نعت پیش کی۔پروگرام کا اختتام محترمہ سلمہ سلامت صاحبہ کی دعاوں پر ہوا۔

Related posts

مبارک پور کی معروف شخصیت حاجی پلو کے سانحہ ارتحال پر ذاکر حسین کا اظہارِ تعزیت

Hamari Duniya

Al Maahad Al Ilmi المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں مسابقہ حفظ ’دعائے نبوی‘بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں مسابقہ ’بیت بازی‘ کا انعقاد

Hamari Duniya