14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں کھیل

اقرا اسپورٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم فیض محمدی میں طلباءکے مابین ” ریس وکبڈی مقابلہ ،،کا انعقاد

اقرا اسپورٹس

 لکشمی پور: دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں ادارہ کے طلباءکے مابین” کبڈی وریس،، کا ایک شاندار مقابلہ ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی سرپرستی و مہتم مولانا محی الدین قاسمی ندوی کی قیادت میںمنعقد ہوا ،جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر رکن شوریٰ عبد الغنی عرف فینسی کے صاحبزادے بھائی محمود احمد نے شرکت کی ۔
اس کلچرل پروگرام کی سرپرستی کررہے ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ: ادارہ اگر ایک طرف طلباءکی تعلیمی وتربیتی نگرانی پر اپنی نظر رکھتا ہے تو دوسری طرف ان کی حفظان صحت پر بھی پوری توجہ دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ” اقراءاسپورٹ ،،کے زیر اہتمام ادارہ کے کیمپس میں جسمانی ورزش کے لئے متعدد قسم کی مشقوں کا یومیہ معقول انتظام ہوتا ہے۔جس میں طلبا ماہر اساتذہ کی نگرانی میں جسمانی ورزش کرتے ہیں۔آج کے مقابلہ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے ہم اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارکبا دپیش کرتے ہیں۔
کبڈی مقابلہ کا آغاز فیتہ کاٹ کر مہمان خصوصی جناب بھائی محمود احمد نے کیا جب کہ کھیل شروع ہونے سے قبل مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کبڈی اورورزشی کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: جسمانی ورزش کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے، کھیل کود اور کبڈی سے انسانی دماغ کی نشو ونما ہوتی ہے اورانسان چاق وچوبند ر ہتا ہے۔
واضح رہے کہ مقابلہ میں اسی طلبا نے حصہ لیا، ہر ایک نے اپنے اپنے جوہر وکمال کا مظاہر ہ کیا، ان میں سے ہر ایک نے اپنے پالے میں کامیابی کو لانے کی بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کوشش کی، مگر ریفری حافظ ذبیح اللہ ا ور راحت علی کے فیصلہ کے بعد کبڈی مقابلہ ریڈ ہاؤس میں پہلی پوزیشن محمد فرحان ، دوسری پوزیشن عبداللہ اور تیسری پوزیشن محمد احمد نے جبکہ گرین ہاؤس میں پہلی پوزیشن محمد عرفان ، دوسری پوزیشن علی حسین ، تیسری پوزیشن محمد شعبان اور ریس مقابلہ ریڈ ہاؤس میں پہلی پوزیشن امجد انصاری ، دوسری پوزیشن عبداللہ خان ، تیسری پوزیشن عرفان بن مختار اور گرین ہاؤس میں پہلی پوزیشن ناصر علی ، دوسری پوزیشن راشد خان نے حاصل کی ، جب کہ بچیوں کے ریس مقابلہ میں پہلی پوزیشن سکینہ ،دوم رابعہ،سوم ام حبیبہ نے حاصل کی۔
ا ختتام پر فاتح ٹیم کو اساتذہ کرام ومہمان خصوصی کے ہاتھوں ، دیوار گھڑی، کلائی گھڑی، میڈل دیکر حوصلہ افزائی کی گئی۔ واضح رہے کہ مجمع کی دلچسپی بڑھانے و کھلاڑیوں کے حوصلوں میں جان پیداکرنے کی خاطر رواں تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹری کا اہم فریضہ مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیئے ۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات ، انکے سرپرستان کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا وجہ القمر قاسمی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی ، مولانا محمد سعید قاسمی، مفتی وصی الدین قاسمی،، مولانا شکراللہ قاسمی، بھاگیرتھی یادو، مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، قاری زید احمد ، حافظ ذبیح اللہ ، حافظ عبداللہ ، حافظ محمد ناظم حلیمی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاویدا حمد ، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر جمیل احمد ، ماسٹر ہردیا نند کشواہا،ماسٹر عصب الدین ، معلمہ سکینہ خاتون، سلمی ٰ خاتون ، آسیہ خاتون و مولوی منصور احمد وغیرہ موجودتھے۔

Related posts

آسٹریلین اوپن کے فائنل پہنچی ثانیہ بوپنا کی جوڑی، دیکھیں ویڈیو

Hamari Duniya

نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک پہنچ چکا ہے:ایس ڈی پی آئی

Hamari Duniya

وراٹ کوہلی کی کس جیز سے اتنا متاثر ہیں آر سی بی کے کنڈیشنگ کوچ باسوشنکر

Hamari Duniya