30.5 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو جلد از جلد کی جائے: دہلی مسلم مجلس مشاورت

AIMMM

نئی دہلی،26اکتوبر۔دہلی مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے دہلی کی نومنتخب وزیراعلی محترمہ آتشی مارلینا سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر وجے کمار سکسینہ کے نام خط ارسال کرکے درخواست کی ہے دہلی کے وقف بورڈ ک ی تشکیل نو جلد از جلد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے قوم کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ائمہ اور موذن کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونے کے سبب ان کو اور ان کے گھر والوں کی زندگی کس قدر تکلیف میں گزر رہی ہے اندازہ لگانا مشکل ہے؟
ڈاکٹر ادریس قریشی نے لکھا ہے کہ وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہونے سے ایک بڑا حادثہ ہوگیا کہ پرانی دہلی کی شاہی عید گاہ کی خالی پڑی جگہ پر ڈی ڈی اے نے زبردستی قبضہ کرکے جھانسی کی رانی کی مورتی نصب کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی تشکیل نہیں ہونے سے 123 آرا ضی کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو پارہا ہے ،انہیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلی کو خط ارسال کر کے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد وقف بورڈ کی تشکیل نو کریں تاکہ راحت مل سکے۔

Related posts

بی جے پی پر کیوں بھڑک اٹھی انڈین یونین مسلم لیگ، فرقہ پرست پارٹی کو دکھایا آئینہ

Hamari Duniya

منڈل کمیشن کی لڑائی لڑنے والے یودھا ہیں شبیر احمد احمدانصاری: رام داس اٹھاولے

Hamari Duniya

دکانوں پرنام لکھنے کا حکم مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سرکاری کارروائی: مشاورت

Hamari Duniya