35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کالندی کنج گھاٹ پر جمنا میں آلودگی دیکھ کر آتشی حکومت پر بھڑک اٹھے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو

Devendra Yadav

سابق وزیراعلیٰ اور آپ کنوینر اروند کیجریوال کوجمنا میں ڈبکی لگانے کا دیا چیلنج، 025 میں جمنا میں ڈبکی لگانے کا وعدہ پورا کریں کیجریوال: دیویندر یادو
نئی دہلی، 21 اکتوبر(محمد خان): دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کانگریس لیڈروں کی ایک ٹیم کے ساتھ چھٹھ کے تہوار کے پیش نظر کالند کنج گھاٹ کا دورہ کیا اور جمنا میں آلودگی اور امونیا کی وجہ سے جمنا میں پھیلنے والی جھاگ کو دیکھ کر آتشی کی سرکار پر بھڑک اٹھے۔انہوں نے کہا کہ آج کالندی کنج جمنا گھاٹ کا دورہ کرنے آئے ہیں کیونکہ چھٹھ کا تہوار 7 نومبر 2024 کو ہے اور لاکھوں عقیدت مندچھٹھ منانے کیلئے یہاں آتے ہیں،اب مجبوری میں لاکھوں عقیدت مندوں کو آلودہ جمنا میں ڈبکی لگا کر چھٹھ کا تہوار مکمل کرنا ہوگا۔ مسٹر یادو نے دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ آتشی کو آلودہ جمنا کی صفائی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے اور لوگوں کے آستھا اور صحت سے متعلق اس بحران کا کوئی حل تلاش کرنا چاہئے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ چھٹھ کے تہوار پر، میں اروند کیجریوال جی کو جمنا میں ڈبکی لگانے کی دعوت دیتا ہوں، کیونکہ انہوں نے 2025 تک جمنا کو صاف کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خود جمنا میں ڈبکی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کجریوال ایک بار بھی جمنا میں ڈبکی لگائیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ صحت مند ہوکر باہر نہیں آسکیں گے، جب کہ ہماری ماں بہنیں آلودہ جمنا میں ڈبکی لگانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہلی والوں کی صحت کی ذمہ داری کون لے گا؟ پچھلے 11 سالوں میں عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت جمنا کی صفائی کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
کانگریس صدردیویندر یادو نے کہا کہ آلودہ جمنا کا جھاگ دار پانی کہیں نہ کہیں بدعنوانی سے جڑا نظر آتا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب تک جمنا کی صفائی کے نام پر 6500 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ آخر وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے جب جمنا ابھی تک آلودہ ہی ہے اور مزیدآلودہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داری لینے سے بھاگنے والی عام آدمی پارٹی کے پاس بہانے بہت ہیں۔ وہ اپنی ناکامی کا سارہ ٹھیکرا پڑوسی ریاستوں، لیفٹیننٹ گورنر اور مرکزی حکومت پر پھوڑ دتے ہیں۔ چاہے دارالحکومت میں سیلاب آئے، سڑکیں ٹوٹی ہوں، خواتین کو پنشن نہیں مل رہی، ہر معاملے میں ان کا ایک ہی جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے نالے کا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سیدھے جمنا میں چھوڑا جا رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ دہلی میں پرالی جلانے کی وجہ سے آلودگی ہو یا جمنا کا آلودہ پانی، اروند کیجریوال اب پنجاب کا نام نہیں لیتے کیونکہ اب وہاں کی پارٹی کی حکومت ہے۔ اور سارا الزام ہریانہ اور یوپی پر الزام لگاتے ہیں۔

Devendra Yadav
انہوں نے وزیراعلیٰ آتشی کے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اب 11سال بعد ان کو سپریم کورٹ کی یاد آئی ہے۔ 11سالوں تک کس نے ان کو سپریم کورٹ جانے سے روکا تھا۔سچ تو یہ ہے کہ انہوں نے ووٹ کی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ اب دہلی والوں کا عام آدمی پارٹی پر سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔اور لوگ کانگریس کی طرف امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اب دہلی سے عام آدمی پارٹی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔اس موقع پر دیویندر یادو کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر پرویز ہاشمی، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سابق ایم ایل اے انل بھاردواج،سابق وزیرہارون یوسف، سابق ایم ایل اے حسن احمد، سابق ایم ایل اے آصف محمد خان،کونسلر اریبہ خان، کانگریس پارٹی کی کونسلر نازیہ دانش،ایڈوکیٹ دنیش کمار، کونسلر حاجی ظریف، سدھارتھ راو، ساب کونسلر شعیب دانش، پی کے مشرا، معین الدین گرغزنی،سکندر سنگھ، محمد عنصر، عبدالحنان،ترون تیاگی سمیت سینکڑوں ضلع کانگریس کارکنان موجود تھے۔

Related posts

اتراکھنڈ میں مزارات کی مسماری ،مولانا توقیر احمد رضا خان نے بڑی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

جامعہ ہمدرد کے مجیدیہ یونانی اسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

پیر نبی اور درویشوں کی بارگاہ سے بلا تفریق ہر کوئی مستفید ہوتا ہے: وزیر عمران حسین

Hamari Duniya