Free Medical Camp :
ہم نے صحت کے شعبے میں کام کر رہی تنظیموں اور ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے: چودھری زبیر احمد
نئی دہلی:4 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
صحت کے تئیں عوام کو بیدار کرنے والی اور یونانی ادویات کے فروغ میں پیش پیش رہنے والی اے اینڈ ایس فارمیسی، شارپ سائٹ اور مسکان ہسپتال کی جانب سے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کے دفتر پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 500 لوگوں نے استفادہ کیا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو طبی سہولت فراہم کرنے اور ان کو صحت کے تئیں بیدار کرنے کیلئے آج یہ طبی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں مبارکباد دیتا ہوں ایسے ڈاکٹر و حکیموں کو جو اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت لوگوں کا مفت چیک اپ کرتے ہیں اور ان کو ادویات بھی دیتے ہیں۔ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے کہاکہ ہم نے صحت کے شعبوں میں کام کر رہی تنظیموں اور ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک کئی کیمپ ہم نے منعقد کرواچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چوہان بانگر وارڈ سمیت سیلم پور اسمبلی حلقہ کے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے اور ان کو صحت مند بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔
Free Medical Camp :
طبی کیمپ کے روح رواں ماسٹر ارشد چودھری اور حکیم عطا الرحمن اجملی نے کہاکہ کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو یونانی ادویات اور صحت کے تئیں بیدار کرنا ہے چونکہ آج ہر شخص اتنا مصروف ہوگیا ہے کہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پاتا ایسے لوگوں کیلئے اس طرح کے طبی کیمپ بہت مفید ہوتے ہیں۔ تاہم جو لوگ معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں ان لوگوں کو بھی طبی کیمپوں سے کافی فیض پہنچتا ہے۔
کیمپ کی کامیابی پر ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ ضلع صدر چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام کی ہر اعتبار سے خدمت کی جائے اسی کڑی کا ایک حصہ مفت طبی کیمپ ہے۔ اس قبل بھی ہڈیوں اور دیگر بیماریوں کی جانچ کا کیمپ منعقد کئے جا چکے ہیں اور آگے بھی ہوتے رہیں گے۔ اہم شرکا میں ڈاکٹر حنا، ڈاکٹر فیروز ملک، چودھری محمد ارشد، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی صاحبہ موجود رہیں۔
مفت کیمپ میں آنکھوں، دانتوں، بی پی، ذیا بیطس کی جانچ ماہر ڈاکٹروں و حکیموں کے ذریعہ کی گئی۔ جن معروف حکیم وڈاکٹرس نے اپنی اعزازی خدمات پیش کی ان میں ڈاکٹر حنا اختر،ڈاکٹر محمد نسیم، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر محمد فیروز ملک، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر محمد گلفام ادریسی، ماہرای سی جی ڈاکٹر انوراگ شرما، ڈاکٹر موہن سنگھ ک،نھیا سنگھ کا نام قابل ذکر ہے۔ آخر میں تمام مہمانوں اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ چودھری زبیر احمد نے کیا سند اور میڈل پیش کرکے کیا۔
