26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

 پاکستان کوپہلی مرتبہ شکست دینے کے بعد راشد خان نے کابل میں کھیلنے کی دعوت دے دی

Rashid Khan

کابل،25مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
افغانستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی-20میں شکست دے دی۔ جیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں۔
شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی 20 کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی۔راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ3میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز میدان پر افغان گیند بازوں کے سامنے نہیں ٹک سکا اور پاکستانی ٹیم20اوور زمیں9وکٹ کے نقصان پر صرف92رن ہی بناسکی۔ نبی کے شاندار آل راو¿نڈر کارکردگی کی بدولت افغانستان کی ٹیم نے93 رنز کے ہدف کو 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دی ہے۔نبی نے پہلے گیند بازکرتے ہوئے2وکٹ لئے اور شاندار38رنوں کی اننگ بھی کھیلی۔

Related posts

نوجوت سنگھ سدھو نے بھگونت مان کو دی مبارکباد، لکھا- امید کے پہاڑ سے نیا دور شروع

Hamari Duniya News

بھارت نے کنگارؤں کو بلی بنادیا، 100 رن بھی نہیں بناسکی آسٹریلیائی ٹیم

Hamari Duniya

دہلی کے کپتان وارنر نہیں روک سکے دھونی کی جیت کی رفتار ، پلے آف میں شان سے پہنچی سی ایس کے

Hamari Duniya