22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
دہلی

شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے جوٹ کے تھیلے تقسیم کرکے’ سنگل یوز پلاسٹک ‘پر پابندی کیلئے مہم چلائی

Faheem Beg

نئی دہلی،24مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی، جعفرآباد آر ڈبلیو اے نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی اور میٹرو ویسٹ کمپنی کے مشترکہ تعاون سے شمال مشرقی ضلع کے سیلم پور علاقے میں جعفرآباد۔چوہان بانگرمارکیٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ مل کر نے پورے علاقے میں ’سنگل یوزپلاسٹک‘پر پابندی کے تئیں بیدار کرتے ہوئے جوٹ کے تھیلے تقسیم کئے اور پلاسٹک کی خطرناکی سے بھی آگاہ کیا۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ ایک سروے کے مطابق ایک ہفتے میں کم از کم 5 گرام پلاسٹک دانستہ یا انجانے میں ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل، گردے، جگر و دیگر جسمانی بیماریاں ہمیں گھیر لیتی ہیں، جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ آج کل لوگوں کو30  سے35  سال کی عمر میں ہی ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی اور پلاسٹک کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔

پلاسٹک کے استعمال سے ہم اور ہماری آنے والی نسلیں متاثر ہو رہی ہیں، اس لئے شمع این جی او، جعفرآباد آر ڈبلیو اے، جعفرآباد۔چوہان بانگر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی اور میٹرو ویسٹ کے ساتھ مل کر شاندار طریقے سے مہم چلائی ہے اور لوگوں میں جوٹ کے تھیلے بھی تقسیم کیے ہیں اور انہیں اس بات کی بھی تلقین کی جارہی ہے کہ وہ کہ وہ اپنے صارفین سے پلاسٹک کا استعمال بند کریں۔ تنظیم کے سیکریٹری ڈاکٹر خورشید احمد نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی سے پلاسٹک کو ختم کریں اور اپنے روایتی تھیلے جیسے کپڑے، ٹوکری وغیرہ کا استعمال کریں اور اسی میں گھر کی ضروری اشیاءخریدیں۔

لئیق احمد نے خواتین سے درخواست کی کہ وہ بھی اس انسداد پلاسٹک مہم میں شامل ہوں۔ کاشف انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ یہ ایک زہریلا مادہ ہے جو ہماری زندگیوں میں زہر گھول رہا ہے اور ہم شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا اور انسانی جانوں کو بچانے کی مہم چلائی۔ سلیم ملک، منیر احمد، انیس قصار، حنان سیفی، شمس الدین وغیرہ نے بھی عوام سے اپیل کی اور حلف لیا کہ ہم بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور آج سے ہی اپنی زندگیوں سے پلاسٹک کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Related posts

ویژن 2026 نے گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو دی افطار پارٹی، عید کیلئے کپڑے بھی تقسیم کئے گئے

Hamari Duniya

دہلی فساد کے دوران محمد وکیل کے حملہ آور کے ساتھ کوئی رحم کا برتاونہ کرے پولس

Hamari Duniya

چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya