29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

’آپ‘ کے سابق لیڈر وقار چودھری نے عام آدمی پارٹی سے اپنے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ

Waqar Chaudhary

احسن انصاری
نئی دہلی،28اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔ مشرقی دہلی عام آدمی پارٹی کے پارٹی لیڈر وقار چودھری نے آپ پارٹی سے اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد آج پریس کانفرنس میں کہا کہ میں شروع سے ہی پارٹی سے وابستہ ہوں، میں نے اپنے خون، پسینے سے پارٹی کوکھڑا کیا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی ایسے لوگوں کو لوک سبھا الیکشن میں امیدوار بناتی ہے جو مسلمانوں کے لئے بہت ہی گھٹیا سوچ رکھتے ہیں.

دراصل ایک ہفتے پہلے ٹھاکر چودھری نے مشرقی دہلی لوک سبھا امیدوار کلدیپ کمار پر سنگین الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کلدیپ کمار مجھے جنگلی مٹی کھانے کا آفر دیاتھا ۔ وقار چودھری نے ایک ویڈیو بناکر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا تب سے ہی مسلم طبقہ کے لوگوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں اور کلدیپ کمار معافی مانگو کے پوسٹر لے کر بھی مظاہرہ کررہے ہیں،آج پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی آپ لوگوں کو بتادوں گا کہ لوک سبھا الیکشن لڑوں گا یا نہیں اور کون سی پارٹی سے ۔یہ ساری باتیں جلد ہی 2سے تین دن میں واضح کرکے پریس کانفرنس کرنے والا ہوں۔

Related posts

یوکرین نے روسی فوجیوں کے کھانے میں ملا دیا زہر، کئی فوجی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Hamari Duniya

آر ایس ایس لیڈر اور بی جے پی ایم پی پر بھڑک اٹھے شنکر آچاریہ، مندر سے باہر بھگایا

Hamari Duniya

اوکھلا علاقہ کی بیشتر گلیوں اور سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ،باشندے پریشان:محسن خان

Hamari Duniya