29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

محمد طارق صدیقی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

Tariq Siddiqui

نئی دہلی، 29 اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)

دی تھیمس انٹرنیشنل یونیورسٹی فرانس کی جانب سے آج گروگرام کے ہوٹل ریڈیسن میں منعقدہ ایک تقریب میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور اموبا لکھنؤ کے سابق صدر محمد طارق صدیقی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق صدیقی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں یونیورسٹی انتظامیہ اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے آج اس نے مزید عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کوئی بھی ہو وہ اعزاز کی بات ہوتی ہے لیکن
ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بڑا اعزاز کوئی اور نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا دوران طلب علمی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ہر روز کوئی نہ کوئی اعزاز ملتا تھا لیکن یہ اعزاز32 سال بعد ملا ہے جو ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈگری نے خوشی کیساتھ ذمہ داری کے بوجھ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پہلے جس ذمہ داری سے کام کرتے تھے اب آگے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ذمہ داری اس ڈگری کے ذریعہ ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تھامس کے انتظامیہ کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق صدیقی کو یہ اعزاز بزنس مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ اسکل کیلئے دیا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ملک بھی کی کئی اور اہم شخصیات کو بھی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔

Related posts

Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں غیر تدریسی عملہ کیلئے ای ڈی پی پروگرام اختتام پذیر

Hamari Duniya

چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ہوئے نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ میں نمایاں مقام لا نے والے مرد وخواتین اعزاز سے سرفراز

Hamari Duniya

۔65سال تک مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک بنایا گیا: رادھاموہن اگروال

Hamari Duniya