16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ہوئے نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ میں نمایاں مقام لا نے والے مرد وخواتین اعزاز سے سرفراز

نئی دہلی،27 نومبر (نمائندہ)۔

ورلڈ آرگنائزیشنز آف ریلیجیس اینڈ نالج(ورک) کی ریاستی ٹیم کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد آزاد مارکیٹ کے فیاض گنج علاقہ میں کیا گیا، جس میں گزشتہ دنوں ورک چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ہوئے نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ میں دہلی میں نمایاں مقام لا نے والے مرد وخواتین کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ سوشل ورکرمنصور عامر(راجہ کھلو نے والے)کی سرپرستی اور بزرگ سماجی خدمتگار حاجی محمد امین الرحمان(چاندی والوں) کی صدارت میں منعقدپروگرام میں شاہینہ(لیپ ٹاپ)، عاریفہ (سیمسنگ موبائل فون)،محمد نسیم (ایئر فیئر)، لاریب علی مصطفی، محمد فرقان، بشریٰ کو ورک کی جانب سے ڈنر سیٹ دیاگیا، اسکے علاوہ کوئز میں نمایاں مقام لا نے والے دیگر افرادکوبھی انعامات سے نوازاجائیگا۔

اس موقع پر سینٹرل دہلی کے ہیڈ محمد حماد اور وسطی دہلی کی ہی خواتین ونگ کی چیئر پر سن محترمہ انعم نے بتایا کہ پچھلے مہینے نبی رحمتؐ کوئز مقابلہ میں پورے ہندوستان سے درجنوں مرد و خواتین نے نمایاں مقام حاصل کیا تھا اورراجدھانی سے قریب 16افرادمنتخب ہوئے،کچھ لوگوں کو آج انعامات دئے ہیں، باقی جلد دئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ورک کے سرپرست اعلی مولانا سید عبد اللہ طارق کی سربرا ہی میں ہماری تنظیم پورے ہندوستان اوردارالحکومت میں مبشر حسین کی قیادت میں بلا تفریق مذہب و ملت کام کر رہی ہے،بالخصوص لوگوں کو جوڑنے کاکام کررہی ہے،تاکہ انسانی رشتوں کی ہر طریقے سے پاسداری ہو سکے، نیز نفرت و انتشار کا ماحول ختم ہو سکے اور ہر طرف محبت و الفت کی فضا عام ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ آگے بھی نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ کا انعقاد کیاجائیگا، تاکہ لوگ مزید رسول اکرم ﷺ کی سیرت سے واقف ہو سکیں اورانہیں اپنی زندگیوں میں شامل کریں،تاکہ انسانیت کا بول بالا ہو۔سینٹر ل دہلی کے نائب صدر حافظ محمد شارق اورمحمد وسیم وصر نے بتایا کہ نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ منعقد کر نے کا مقصد رسول معظم ﷺ کی تعلیمات و پیغامات سے نئی نسل کو واقف کرانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صرف دہلی میں کوئز مقابلہ فتحیاب ہو نے والے افرادشریک ہوئے تھے، حالانکہ پورے ہندوستان سے سیکڑوں لوگ منتخب ہوئے ہیں،تاہم ہمیں خوشی ہے کہ اس کوئز میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے، لہذا ورک دہلی چیپٹر مزید قوم و ملت کے فلاحی کام جاری رکھے گی۔آخر میں منصور عامر نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورورک سے جڑنے کی اپیل کی۔آخر میں صوبینا نفیس نے سر ور کونین ؐکی سنتوں کے طورطریقے کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے دعا کی۔ پروگرام کوکامیاب بنا نے میں شعیب، گلریز، ریشما،اویس، سلمان،مریم، سہیل، مونس و دیگرنے اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

پورے ملک میں انڈین اسلامک کلچر سینٹر کی شناخت ہو یہی میرا عزم ہے: سہیل ہندوستانی

Hamari Duniya

دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین طارق صدیقی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ایوارڈ2023 سے سرفراز

Hamari Duniya

ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹاپ 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دینے کا اعلان مرکزی حکومت کا نیا جملہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya