31.4 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں اترے راکیش ٹکیت ،کہاکیا اس ملک میں مسلمان ہونا گناہ ہے

Rakesh Tiket

دیوبند ، 26 اکتوبر (فہیم صدیقی ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
بھاریہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کسانوں کے متعدد مسائل کے تذکرہ کیا اور مرکزی و صوبائی حکومتوں پر تیز و تند حملے کئے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ اتر پردیش کے کسان جب اپنا اناج فروخت کرنے کے لئے ہریانہ یا کسی دیگر صوبوں میں جاتے ہیں تو انہیں وہاں اپنا اناج دھان وغیرہ فروخت نہیں کرنے دیا جاتا، بلکہ ان پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں فرضی کسان بنا کر بٹھا دئیے گئے ہیں جو دھان کی خرید و فروخت کرنے کا کام کر رہے ہیں ، راکیش ٹکیت نے کہا کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ افسران سے شکایات کی جا چکی ہیں لیکن آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے اور کرنے میں بڑا فرق ہے۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کو بھی ڈیجیٹل انڈیا سے منسلک کر دے اور شوگر ملوں کی لمٹ سے ان کے بینک کھاتوں کو لنک کر دے تو گنے کی سپلائی کے 14دنوں کے بعد از خود رقم ان کے کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سرکار جھوٹی ہے اور انتخابات کے وقت جو وعدے کئے گئے تھے وہ بھی جھوٹے تھے کیونکہ اعلان کے باوجود کسانوں کو آج تک مراعات نہیں دی گئیں یہاں تک کہ بجلی بھی فری نہیں کی گئی بلکہ اس کے بر عکس کسانوں کے ٹیوب ویلوں پر میٹر لگائے جا رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قد آوار لیڈر اعظم خان کو جیل بھیجے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ اعظم خان کو مقدمہ کی سماعت کے بعد کورٹ نے سزا سنائی ہے جن پر بکری اور اینٹیں چوری کرنے کے الزام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت مخالف ہیں اگر حکومت چاہے گی تو ان کو سزا ہو جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے مسلم سیب تاجروں کے سیب سے بھرے ٹرکوں کو 18دنوں تک روکے رکھا جس کے نتیجہ میں سیب سڑ گئے اور انہیں ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا اس ملک میں مسلمان ہونا گناہ ہے۔ راکیش ٹکیت نے سال 2024میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے متعلق کہا کہ ہم کسی پارٹی یا اپوزیشن کے مخالف نہیں ہیں لیکن ان کے اتحاد اب ختم ہو جائیں گے کیونکہ بی جے پی کے کئی لیڈران کی پارٹنر شپ انڈیا اتحاد کے لیڈران کے ساتھ ہو چکی ہے۔ اس پریس کانفرنس کے دوران ہوٹل مالک راکیش گمبھیر نے بھارتیہ کسان یونین کی رکنیت اختیار کی۔ راکیش ٹکیت نے انہیں پارٹی کی ٹوپی پہنا کر استقبال کیا۔ تنظیم کے صوبائی نائب صدر چودھری ونے کمار نے کہا کہ یہ حکومت بڑے منافع خوروں کو مزید نفع پہنچانے کی غرض سے پرانی گاڑیوں کو کباڑ بنانے پر آمادہ ہے لیکن یہ کسی قیمت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی غریب طبقہ کیلئے ایک نعمت ہے:ایم ڈبلیو انصاری

Hamari Duniya

ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت پر جی20 نے لیا تاریخی فیصلہ،ان مسائل پر ہوئی گفتگو

Hamari Duniya

فوج کے جوانوں نے 4 دہشت گردوں کو موت کی نیند سلادیا، ناپاک سازش ناکام

Hamari Duniya