16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سعدی خوانی فیسٹیول کا تیسرا دور، 20دسمبر ہے آخری تاریخ

Iran Cultural House Delhi

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ایران کلچرہاو¿س نئی دہلی کے زیر اہتمام سعدی خوانی فیسٹیول کے تیسرے دور کا انعقاد کیا جارہا ہے۔دینی مدارس کے طلبہ اورفارسی زبان کے ماہرین اساتذہ، شیخ سعدی ؒ کی مشہور کتاب گلستان بوستان کے ابواب سے اشعار اور نثر کے کچھ حصوں کو پڑھنے اور اس کی وضاحت کی ویڈیو ریکارڈنگ فائل بھیج کر اس فیسٹیول میں شرکت کرسکتے ہیں۔

گذشتہ برس بھی مدارس کے طلبہ ا وراساتذہ نے اس فیسٹیول میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور انعامات حاصل کئے۔اس فیسٹیول میں شرکت کے لئے شرکت کنندگان شیخ سعدیؒ ؒکی کتاب گلستان بوستان سے فارسی متن اور اشعار کی ایک ویڈیواور ساتھ ہی اپنا مکمل تعارف جو فارسی زبان میں ہو20دسمبر2022ئ تک 9868388016واٹس ایپ نمبر پر

ichdelhi@gmail.com

اورای میل پر بھیج سکتے ہیں۔
واضح رہے گلستان ،بوستان سعدی کی تحریروں کا بہترین مطالعہ اور ترجمہ کرنے والے تین استاد اور تین طلبہ کو انعامات سے نوازاجائے گا۔اس فیسٹیول کا انعقاد 5 جنوری2023ئ کو ایران کلچرہاو¿س نئی دہلی میں کیاجائے گا۔مزید معلومات کے لئے ایران کلچرہاو¿س نئی دہلی میں رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Related posts

کانگریس 03فروری کو دہلی میں ’نیائے سنکلپ سمیلن کا کرے گی انعقاد، ملکارجن گھڑے کریں گے خطاب

Hamari Duniya

 مسلم پرسنل لاء کے تحفظ کے لیے پورے ملک میں ’یوم دعائ‘ کا اہتمام

مسلمان دین پر پابندی سے عمل پیرا ہوں : مولانا محمود اسعد مدنی:

Hamari Duniya

سوچتا ہوں کہ لکھوں ایک غزل اس کے نام ، مسئلہ یہ ہے کہ الفاظ کہاں سے لاؤں

Hamari Duniya