29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

صیہونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے ،تمام زمینی فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، یہودی عالم کا مطالبہ

Israel Aalim

تل ابیب،26اکتوبر:ایک یہودی عالم، استاد اور قانون داں ربی یسروئیل فیلڈمین نے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت کے تحت زیادہ محفوظ رہیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں آسمانی کتاب تورات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے۔
یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے آکر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی۔یہودی مذہبی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں۔یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

Related posts

جنوبی کوریا میں ہیلو وین تقریب میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی

Hamari Duniya

ایران پر اسرائیلی حملہ مسلم ممالک چراغ پا، حملے کی شدید مذمت کی

Hamari Duniya

تھائی لینڈ کا سابق پولس افسر بنا بھیڑیا، لے لی 38 معصوموں کی جان

Hamari Duniya