17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا،جلد ہوگا آپریشن

Netanyahu

تل ابیب،29دسمبر:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے، انکی جلد پروسٹیٹ سرجری کی جائے گی۔نیتن یاہو کے خلاف عدالت میں کرپشن کیسز زیر سماعت ہیں۔ ان کے وکیل نے عدالت سے کچھ دن کیلئے کیس کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اسپتال میں اپنا میڈیکل ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں ان کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن پایا گیا، جس کے علاج کیلئے ان کی پروسٹیٹ سرجری کی جائے گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے یروشیلم ڈسٹرکٹ کورٹ میں بتایا کہ نیتن یاہو اتوار کو پروسٹیٹ کی سرجری کےلئے مکمل بےہوشی کے زیر اثر ہوں گے اور سرجری کے بعد کئی دنوں تک اسپتال میں رہیں گے۔وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کریمنل ٹرائل میں اس ہفتے کی گواہیوں کو منسوخ کرنے کےلیے درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت پیر 6 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی نیتن یاہو کی سرجری کروانے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو 3 کیسز میں فراڈ اور ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

Related posts

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya

دہلی میں منعقد ہونے والی دو روزہ پیس کانفرنس میں انٹرنیشنل سکھ کنفیڈریشن پنجاب کوشرکت کی دعوت 

Hamari Duniya

بھارت اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کی طرف تیزی سے گامزن: وزیراعظم مودی

Hamari Duniya